• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

راحت فتح علی خان کے 'ضروری تھا' کا نیا ریکارڈ

شائع August 27, 2020
گانے کو یونیورسل میوزک کے بینر تلے ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
گانے کو یونیورسل میوزک کے بینر تلے ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے 2014 میں ریلیز کیے جانے والے گانے 'ضروری تھا' نے اگرچہ 6 سال قبل کئی ریکارڈ اپنے نام کیے تھے۔

تاہم اب ان کے اسی گانے نے ایک نیا ریکارڈ بناتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

استاد راحت فتح علی خان نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کے 2014 میں یونیورسل میوزک کے بینر تلے ریلیز کیے گئے گانے 'ضروری تھا' نے نیا ریکارڈ بناتے ہوئے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرلیے۔

گلوکار نے 25 اگست کو اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کے گانے نے یوٹیوب پر آفیشل ویوز ایک ارب حاصل کرلیے ہیں۔

راحت فتح علی خان کے یوٹیوب چینل پر موجود مذکورہ گانے کو 90 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔

راحت فتح علی خان کے اسی گانے کو یونیورسل میوزک سمیت کئی دیگر یوٹیوب چینلز نے بھی جاری کر رکھا ہے، جب کہ اسی گانے کو 2015 کی بولی وڈ فلم 'ہماری ادھوری کہانی' میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

# یہ بھی پڑھیں: راحت فتح علی خان کا 'غم عاشقی تیرا شکریہ' مقبول

'ہماری ادھوری کہانی' فلم میں شامل کیے گئے راحت فتح علی خان کے اسی گانے کی ویڈیو کو یوٹیوب پر 35 لاکھ کے قریب بار دیکھا جا چکا ہے۔

راحت فتح علی خان کے اس مقبول گانے کی شاعری ڈراما ساز و شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے لکھی ہے اور اسے سلمان احمد نے پروڈیوس کیا تھا۔

مزید پڑھیں: راحت فتح علی خان کا دعائیہ کلام ’اے خدا ہمیں بخش دے‘ سب کو بھاگیا

'ضروری تھا' نے جہاں یوٹیوب پر ایک ارب آفیشل ویوز حاصل کرلیے ہیں، وہیں مذکورہ گانے کی ویڈیو پاکستان میں یوٹیوب پر دیکھی جانے والی سب سے زیادہ ویڈیو بھی بن گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024