گلگت میں کورونا کے مزید 28 کیسز اور 2 اموات سامنے آگئیں
گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 28 کیسز اور دو اموات کی تصدیق ہوئی۔
سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گلگت بلتستان میں 28 افراد کے متاثر ہونے سے مجموعی کیسز 2 ہزار 773 ہوگئے۔
اس کے علاوہ وہاں دو افراد کا کورونا وائرس سے انتقال ہوا، یوں وہاں مجموعی اموات کی تعداد 67 ہوگئی۔