• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان میں 2لاکھ 94 ہزار سے زائد کورونا کیسز میں سے 95 فیصد صحت یاب

شائع August 27, 2020 اپ ڈیٹ August 28, 2020
27 اگست کو مزید مزید 622 افراد صحت یاب ہوگئے—فائل فوٹو: اے ایف پی
27 اگست کو مزید مزید 622 افراد صحت یاب ہوگئے—فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی تعداد میں کمی آ رہی ہے اور اب تک ملک میں 2 لاکھ 94 ہزار 668 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جس میں سے 2 لاکھ 79 ہزار 561 صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 6 ہزار 275 ہے۔

آج 27 اگست کی صبح تک ملک میں کورونا وائرس کے 125 نئے کیسز اور دو اموات کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 622 افراد صحت یاب ہوگئے۔

ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو اس عالمی وبا کو 6 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔

ان 6 ماہ کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی اور پھر تیزی دیکھی گئی تاہم اب صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے اور یومیہ کیسز اور اموات کی تعداد میں بڑی حد تک کمی ہوئی ہے۔

تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ احتیاطی تدابیر نہ اختیار کرنے پر صورتحال دوبارہ خراب ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ جون کے مہینے میں پاکستان میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 6ہزار اور اموات سو سے تجاوز کر گئی تھیں تاہم جولائی کے مہینے میں صورت حال کچھ بہتر ہونا شروع ہوئیں جب کہ اگست میں یومیہ کیسز کی تعداد ہزاروں سے کم ہوکر سیکڑوں میں آگئی۔

آج 27 اگست کو ملک میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی صورت حال کچھ اس طرح ہے۔

پنجاب

آبادی کے حساب سے ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 74 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 74 تھی جس کے بعد وہاں مجموعی کیسز کی تعداد 96 ہزار540 ہوگئی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس نے مزید 16 لوگوں کو متاثر کیا۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں وفاقی دارالحکومت میں مزید 16 افراد کے متاثر ہونے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 15 ہزار 562 ہوگئی۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مزید 28 کیسز اور دو اموات کی تصدیق ہوئی۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گلگت بلتستان میں 28 افراد کے متاثر ہونے سے مجموعی کیسز 2 ہزار 773 ہوگئے۔

اس کے علاوہ وہاں دو افراد کا کورونا وائرس سے انتقال ہوا، یوں وہاں مجموعی اموات کی تعداد 67 ہوگئی۔

آزاد کشمیر

ملک کے سب سے کم متاثر علاقے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے مزید 7 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق ان 7 نئے مریضوں کے بعد وہاں کیسز کی تعداد 2 ہزاز 272 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 30 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 35 ہزار 923 ہوگئی ہے۔

اعداد وشمار کے مطابق کے پی میں کووڈ-19 سے متاثرہ مزید ایک اور شہری دم توڑ گیا، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار 250 ہوچکی ہے۔

صحت یاب افراد

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی میں جبکہ صحت یاب افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ملک میں 622 مریض شفا یاب ہوئے اور اس طرح یہ تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 561 تک پہنچ گئی۔

ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد ملک میں اب تک مجموعی کیسز میں سے تقریبا 95 فیصد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 294668

اموات: 6275

صحتیاب: 279561

فعال کیسز: 8803

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار 877 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 96 ہزار 540 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 35 ہزار 923 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 12 ہزار 721 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 562، آزاد، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 773 اور کشمیر میں 2 ہزار 272 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال

سندھ: 2388

پنجاب: 2193

خیبرپختونخوا: 1250

بلوچستان: 141

اسلام آباد: 175

آزاد کشمیر: 61

گلگت بلتستان: 67

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024