• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور کی بیٹے کے ساتھ تصویر وائرل

شائع August 26, 2020
دونوں گزشتہ برس 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے— فوٹو: نیمل خاور انسٹاگرام
دونوں گزشتہ برس 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے— فوٹو: نیمل خاور انسٹاگرام

پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان نے شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر بیٹے کے ساتھ تصویر جاری کردی اور مداحوں کی جانب سے محمد مصطفیٰ عباسی کی تصویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان گزشتہ برس 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور دونوں کی جوڑی کو خوب سراہا گیا تھا۔

اور حال ہی میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام محمد مصطفیٰ عباسی رکھا ہے۔

بعدازاں ایک انسٹاگرام پوسٹ میں حمزہ علی عباسی نے اپنے بیٹے کی تصویر بھی مداحوں کے لیے شیئر کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اب حمزہ علی عباسی نے انسٹاگرام پر شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے بیٹے اور اہلیہ کی تصویر شیئر کی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا اور سورۃ الروم کی آیت نمبر 21 کا ترجمہ بھی لکھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دوسری جانب نیمل خاور خان نے بھی شادی کے پہلی سالگرہ کے موقع پر بچے کے ساتھ تصویر جاری کی اور خوشی کا اظہار کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ حمزہ علی عباسی سے شادی سے قبل نیمل خاور خان نے بھی ایک ڈرامے میں کام کیا تھا تاہم شادی کے دو روز بعد خبر آئی کہ انہوں نے اداکاری سے کناری کسی اختیار کرلی اور اس کا سبب ان کے شوہر کو قرار دیا جارہا تھا جس پر انہوں نے ایک تفصیلی پوسٹ میں آگاہ کیا تھا کہ وہ شادی سے کافی مہینے پہلے ہی اداکاری چھوڑ چکی تھیں۔

دونوں گزشتہ برس 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے—فائل فوٹو: ماہا وجاہت خان
دونوں گزشتہ برس 25 اگست کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے—فائل فوٹو: ماہا وجاہت خان

بعدازاں گزشتہ برس 14 نومبر کو حمزہ علی عباسی نے ابھی ایک خصوصی ویڈیو جاری کر کے اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا تھا جس کے بعد ان کے مداح یہ خبر سن کر کافی افسردہ ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ایک دہائی سے زائد عرصے سے جاری سفر بالآخر اختتام کو پہنچ گیا

تاہم 2 مارچ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں حمزہ علی عباسی نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے اداکاری چھوڑی نہیں البتہ کچھ عرصے کے لیے دوری اختیار کی ہے۔

اداکار نے مزید لکھا تھا کہ 'میں نے صرف ایک طویل بریک لیا ہے تاکہ میں اپنے دین کے لیے وقت نکال سکوں، امید ہے میں پروجیکٹس بنانے کے ساتھ ایسے پروجیکٹس میں اداکاری بھی کروں جو ان حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے گئے ہوں جو اللہ نے ہمارے لیے طے کیں'۔

حمزہ علی عباسی نے کیریئر کا آغاز 2006 میں تھیٹر سے کیا تھا، بعدازاں انہوں نے 'مڈ ہاؤس اینڈ دی گولڈن ڈول' نامی فیچر فلم بھی ڈائیریکٹ کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

وہ 'وار'، 'میں ہوں شاہد آفریدی'، 'جوانی پھر نہیں آنی' اور 'پرواز ہے جنون' جیسی فلموں میں بھی اداکاری کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکاری چھوڑی نہیں صرف بریک لیا ہے، حمزہ علی عباسی

حمزہ علی عباسی نے جلد ریلیز ہونے والی فلم 'دی لیجنڈز آف مولا جٹ' میں بھی اہم کردار نبھایا ہے۔

اداکار کا پہلا ڈراما 'میرے درد کو جو زبان ملے' 2012 میں سامنے آیا تھا، اس کے بعد انہوں نے 'پیارے افضل' اور 'من مائل' جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024