• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

'آسکر' کی رکنیت بحال کرانے کی رومن پولانسکی کی درخواست مسترد

شائع August 26, 2020
فلم ساز اہلیہ ایمانوئل سیگنر  اور اداکارہ ایوا گرین کے ہمراہ کانز فیسٹیول میں شریک ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
فلم ساز اہلیہ ایمانوئل سیگنر اور اداکارہ ایوا گرین کے ہمراہ کانز فیسٹیول میں شریک ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی عدالت نے ایوارڈ یافتہ فلم ساز 87 سالہ رومن پولانسکی کی معطل 'آسکر' رکنیت بحال کروانے کے حوالے سے دائر کردہ درخواست مسترد کردی۔

رومن پولانسکی نے اپریل 2019 میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کی سپریم کورٹ میں 'آسکر' اکیڈمی کی جانب سے 'ریپ' الزامات کی وجہ سے رکنیت ختم کرنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

'آسکر' ایوارڈ دینے والی اکیڈمی نے رومن پولانسکی کی مئی 2018 میں رکنیت ختم کردی تھی۔

اکیڈمی نے 87 سالہ فلم ڈائریکٹر کی رکنیت 1977 میں ایک 13 سالہ کمسن لڑکی کا ‘ریپ’ کرنے کے الزام میں ختم کی تھی۔

رومن پولانسکی کو اسی کیس میں 40 سال قبل یعنی 1977 میں ہی 42 دن جیل قید کی سزا ہوچکی ہے تاہم آسکر اکیڈمی نے پھر بھی پرانے الزام کے تحت ان کی آسکر رکنیت ختم کی تھی۔

رومن پولانسکی کی رکنیت ایک ایسے وقت میں ختم کی گئی تھی جب کہ اکیڈمی نے ریپ الزامات کی وجہ سے فلم ساز ہاروی وائنسٹن سمیت دیگر فلم سازوں کی رکنیت بھی ختم اور معطل کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز پر ریپ کا الزام

رومن پولانسکی نے اپنی رکنیت ختم کرنے کے خلاف برہمی کا اظہار کیا تھا اور انہوں نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اکیڈمی کے خلاف امریکی عدالت سے رجوع کیا تھا مگر عدالت نے ان کی درخواست مسترد کردی۔

آسکر اکیڈمی نے مئی 2018 میں رومن پولانسکی کی رکنیت ختم کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی
آسکر اکیڈمی نے مئی 2018 میں رومن پولانسکی کی رکنیت ختم کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق لاس اینجلس کی سپریم کورٹ نے رومن پولانسکی کی درخوست مسترد کرتے ہوئے آسکر اکیڈمی کے حق میں فیصلہ سنایا۔

رپورٹ کے مطابق سماعت کرنے والی خاتون جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ آسکر اکیڈمی کو فلم ساز کی رکنیت ختم کرنے کا مکمل اختیار ہے۔

رومن پولانسکی پر 1977 میں 13 سالہ لڑکی کے ریپ کا الزام لگایا گیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی
رومن پولانسکی پر 1977 میں 13 سالہ لڑکی کے ریپ کا الزام لگایا گیا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

عدالت کا کہنا تھا کہ چوں کہ آسکر اکیڈمی نے فلم ساز کو اپنی صفائی میں ثبوت اور دلیل پیش کرنے کی مہلت دی اور انہیں متعدد نوٹس جاری کیے گئے اور فلم ساز نے اس ضمن میں اپنے وکیل کے ذریعے طویل ویڈیو سمیت دیگر شواہد بھی جمع کرائے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ رومن پولانسکی کو اپنی صفائی کے لیے شفاف طریقہ کار بھی فراہم کیا گیا، جس کے بعد ہی اکیڈمی نے ان کی رکنیت ختم کی اور اکیڈمی کو ایسا قدم اٹھانے کا مکمل اختیار ہے۔

مزید پڑھیں: رومن پولانسکی کا ہاروی وائنسٹن پر شخصیت خراب کرنے کا الزام

رومن پولانسکی نے 2003 کی اپنی فلم (دی پیانسٹ) پر بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیتا تھا، اس کے علاوہ بھی انہوں نےمتعدد ایوارڈز جیت رکھےہیں۔

رومن پولانسکی کا شمار ہولی وڈ کے معروف ترین فلم سازوں میں ہوتا ہے، انہوں نے کیریئر کے ابتدائی سال امریکا میں ہی گزارے اور بعد ازاں فرانس منتقل ہوگئے۔

رومن پولانسکی پر نابالغ لڑکی کے ریپ سمیت متعدد اداکاراؤں اور خواتین کے جنسی استحصال اور ریپ کے الزامات بھی ہیں۔

پرانے ریپ الزام پر شوہر کی رکنیت ختم کرنے پر ایمانوئل سیگنر نے بھی اکیڈمی پر تنقید کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی
پرانے ریپ الزام پر شوہر کی رکنیت ختم کرنے پر ایمانوئل سیگنر نے بھی اکیڈمی پر تنقید کی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024