• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

برلن فلم انتظامیہ کا مرد و خواتین اداکاروں کا علیحدہ ایوارڈ ختم کرنے کا اعلان

شائع August 26, 2020
برلن فیسٹیول کا انعقاد 11 فروری 2021 کو ہوگا—فوٹو: برلن فیسٹیول ویب
برلن فیسٹیول کا انعقاد 11 فروری 2021 کو ہوگا—فوٹو: برلن فیسٹیول ویب

دنیا کے بڑے اور معروف فلم فیسٹیولز میں شمار ہونے والے یورپ کے پرانے ترین اور اہم فلم فیسٹیول 'برلن' کی انتظامیہ نے بہترین و معاون اداکارہ اور اداکار کو الگ الگ ایوارڈ نہ دینے کا تاریخی اعلان کردیا۔

جنگ عظیم دوئم کے اختتام کے بعد 1951 میں شروع ہونے والے 'برلن' فلم فیسٹیول میں رواں سال کے آغاز تک بہترین و معاون اداکارہ اور اداکار کو الگ الگ ایوارڈ دیا جا رہا تھا۔

نہ صرف برلن فیلم فیسٹیول بلکہ ایوارڈ دینے والی دنیا کی تقریبا تمام ہی تنظیمیں اور ادارے مرد و خواتین کو ان کی جنس کی بنیاد پر الگ الگ ایوارڈ دیتے ہیں۔

تاہم دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ 'نوبیل پرائز' کی جانب سے مرد و خواتین کے لیے الگ ایوارڈ کا اعلان نہیں کیا جاتا۔

نوبیل پرائز کے علاوہ آسکر، گولڈن گلوب، بافٹا، گریمی، کانز اور وینس فلم فیسٹیول سمیت تقریبا تمام ہی فلم فیسٹیول انتظامیہ کی جانب سے مرد و خواتین کے لیے الگ الگ ایوارڈ کا اعلان کیا جاتا ہے۔

برلن فلم فیسٹیول نے بھی فروری 2020 میں ہونے والے فیسٹیول میں اداکار اور اداکارہ کو الگ الگ ایوارڈ دیے تھے، تاہم اب انتظامیہ نے جنسی کی تفریق کیے بغیر اداکار کے لیے ایک ہی ایوارڈ کا تاریخی اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق برلن فلم فیسٹیول کی انتظامیہ نے بتایا کہ 2021 میں ہونے والے فیسٹیول میں بہترین اداکارہ اور اداکار کو جنس کی تفریق کیے بغیر ہی منتخب کیا جائے گا اور دونوں جنسوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرکے ایک ہی ایوارڈ دیا جائے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اسی طرح انتظامیہ نے بہترین معاون اداکارہ اور اداکار کا الگ الگ ایوارڈ بھی ختم کرکے ان کے لیے بھی ایک ہی ایوارڈ دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: برلن فلم فیسٹیول

برلن فلم فیسٹیول انتظامیہ کی جانب سے مجموعی طور پر 8 اہم کیٹیگریز میں 'گولڈن بیئر' اور 'سلور بیئر' کے نام سے ایوارڈز دیے جاتے ہیں اور رواں برس فروری میں ہونے والےفیسٹیول میں بھی مرد و خواتین اداکاروں کو الگ الگ ایوارڈز دیے گئے تھے۔

لیکن اب مذکورہ ایوارڈ اداکاروں سمیت فلم سازوں اور موسیقاروں کو بھی جنسی تفریق کے بغیر دیےجائیں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

برلن فلم فیسٹیول انتظامیہ کی جانب سے دونوں ایوارڈز بہترین ڈائریکٹر، اسکرین پلے، اداکار، معاون اداکار، پروڈیوسر، جیوری پرائز اور آرٹسٹ کو دیے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں برلن فلم فیسٹیول انتظامیہ اعزازی ایوارڈ سے بھی عالمی اداکاروں کو نوازتی ہے۔

برلن فلم فیسٹیول کا انعقاد ہر سال فرروری میں کیا جاتا ہے اور مذکورہ ایوارڈ کو یورپ میں ہونے والے کانز اور وینس فلم فیسٹیول کے بعد بڑا فلمی میلا سمجھا جاتا ہے۔

رواں سال بھی فروری میں میلے کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کے بعد دنیا میں کورونا کی وبا پھیل گئی تھی اور اب انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ برس 11 فروری کو میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024