• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

گوگل کروم میں ٹیبز اب 10 فیصد زیادہ تیزی سے لوڈ ہوں گے

شائع August 25, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

گوگل نے اپنے مقبول ترین ویب براؤزر کروم میں ٹیبز کی کارکردگی کو بہتر بنادیا ہے جس کے نتیجے میں اب وہ 10 فیصد زیادہ تیزی سے لوڈ ہوں گے۔

گوگل نے ایک بلاگ میں بتایا کہ کئی بار کسی کام کے دوران ٹیب لوڈ ہونے میں چند سیکنڈ لگنا بھی آپ کو سست کردیتا ہے۔

بلاگ کے مطابق اب کروم میں پیجز لوڈ ہونے کی رفتار میں تیزی کے لیے ایکٹیو ٹیبز ان وسائل کو استعمال کریں گے جو ان ٹیبز سے لیے جائیں گے جن کچھ وقت سے استعمال نہیں کیا گیا ہوگا۔

بلاگ میں بتایا گیا کہ اس تبدیلی سے نہ صرف لوڈنگ اسپیڈ میں بہتری آئی بلکہ لیپ ٹاپ کی بیٹری اور میموری پر لوڈ بھی کم ہوا۔

اس فیچر کو ٹیب گروپنگ کا نام دیا گیا ہے جس کا اعلان گوگل کی جانب سے رواں سال مئی میں کیا گیا تھا اور اب اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

اس فیچر سے صارفین ٹیبز کو گروپ کی شکل دے کر ایکسپنڈ کرسکیں گے جس سے ان کو دیکھنا آسان ہوگا، جن تک صارف رسائی چاہتا ہوگا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ وہ فیچر ہے جس کا لوگوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا تھا۔

گوگل کروم مین ٹیب پریویوز کا اضافہ بھی کیا جارہا ہے جو فی الحال بیٹا ورژن میں ہے۔

اس فیچر سے کسی ٹیب کو اوپن کیے بغیر اس کے اوپر ماؤس کا کرسر رکھ کر دیکھنا ممکن ہوگا کہ اس پیج میں کیا ہے۔

اسی طرح پی ڈی ایف سپورٹ بھی اب پہلے زیادہ طاقتور ہوگی اور آئندہ چند ہفتوں میں صارف پی ڈی ایف فارمز کوو بھرنے کے ساتھ انہیں براہ راست کروم میں محفوظ کرسکیں گے، تاکہ ضرورت پڑنے پر فائل اوپن کرکے جہاں پر کام چھوڑا تھا وہاں سے شروع کرسکیں۔

دیگر فیچر میں ایک دلچسپ اضافہ یوآر ایل سجیشن کی شکل میں ہوگا، یعنی اگر آپ نے ایک ویب سائٹ اوپن کی ہوئی ہے اور غلطی سے دوبارہ اسے اوپن کرنے والے ہیں، تو براؤزر کی جانب سے مشورہ دیا جائے گا کہ کھلی ٹیب پر سوئچ کرجائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024