• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اس سال کے نئے آئی فونز کیسے ہوں گے؟

شائع August 25, 2020
اس سال آئی فون 12 کا ڈیزائن ایسا ہوسکتا ہے —  فوٹو بشکریہ فون ایرینا
اس سال آئی فون 12 کا ڈیزائن ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ فون ایرینا

ایپل کے نئے آئی فونز بہت جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، تاہم ان کی دستیابی کورونا وائرس کی وبا کے باعث معمول کے مقابلے میں کئی ہفتے تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔

ایپل کی جانب سے فی الحال کسی ایونٹ کا اعلان تو نہیں کیا گیا مگر ایسا کہا جارہا ہے کہ 10 ستمبر کو کمپنی کے یوٹیوب چینیل پر ایک آن لائن ایونٹ کے دوران نئے آئی فونز اور آئی او ایس 14 کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

آئی فون 12، 12 پرو اور 12 پرو میکس (یا کمپنی جو بھی نام رکھے گی) کے بارے میں لیکس مسلسل سامنے آرہی ہیں، جن سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس سال کے آئی فونز کیسے ہوسکتے ہیں۔

ایپل کی جانب سے بھی تصدیق کی جاچکی ہے کہ اس بار فونز گزشتہ سال کے مقابلے میں تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔

آئی فونز کے حوالے سے نمایاں لیکس سے درج ذیل تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

10 ستمبر کو ممکنہ تعارفی تقریب

ایسا مانا جارہا ہے کہ اس بار معمول کی تقریب کی بجائے ایپل کی جانب سے 10 ستمبر کو لائیو اسٹریم ایونٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

کمپنی نے اس بارے میں تو کچھ نہیں بتایا مگر 10 ستمبر کی تاریخ گزشتہ کئی برسوں میں فون پیش کیے جانے کے تسلسل سے مطابقت رکھتی ہے، تاہم ایسی لیکس بھی ہیں جن کے مطابق نئے آئی فون 12 اکتوبر کو متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ 10 ستمبر کی تاریخ کی لیک کا ماخذ ایپل کے اپنے یوٹیوب پیج کو قرار دیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے اس افواہ کو کافی سنجیدہ لیا جارہا ہے۔

اکتوبر میں دستیابی

آئی فون 12 سیریز چاہے ستمبر میں متعارف کرائے جائیں یا اکتوبر میں، صارفین کو اکتوبر میں دستیاب ہوں گے۔

ایپل کے سی ایف او نے کچھ عرصے قبل بتایا تھا کہ ہمارا تخمینہ ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال آئی فون کچھ ہفتے تاخیر سے دستیاب ہوں گے، واضح رہے کہ آئی فون 11 سیریز ستمبر کے وسط میں فروخت کے لیے پیش کی گئی تھی۔

ایسا بھی افواہیں موجود ہیں جن کے مطابق ایپل کی جانب سے رواں سال کے آئی فونز الگ الگ متعارف کرائے جاسکتے ہیں، جیسے 2 آئی فون ماڈلز پہلے جبکہ دیگر 2 بعد میں متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔

آئی فون 11 کے مقابلے میں سستے ہونے کا امکان

گزشتہ سال آئی فون 11 کی قیمت 699 ڈالرز (ایک لاکھ 17 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوئی تھی، جو کہ 2018 کے آئی فون ایکس آر کے مقابلے میں 50 ڈالرز سستا تھا۔

اس سال بھی یہ ٹرینڈ برقرار رہنے کا امکان ہے اور ایک لیک کے مطابق آئی فون 12 کی قیمت 649 ڈالرز (ایک لاکھ 9 ہزار پاکستانی روپے سے زائد)، آئی فون 12 پرو کی قیمت 999 ڈالرز (ایک لاکھ 68 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ آئی فون 12 پرو میکس کی قیمت 1099 ڈالرز (ایک لاکھ 85 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) ہوسکتی ہے۔

آئی فون 11 سے ملتے جلتے ہونے کا امکان

ہر دوسرے سال ایپل کی جانب سے آئی فون میں نمایاں تبدیلیاں لائی جاتی ہیں، مگر اس بار ایک لیک کے مطابق آئی فون 12 دیکھنے میں آئی فون 11 جیسا ہی ہوسکتا ہے، بس نئے فون کے ایجز کچھ بہتر ہوں گے۔

مگر ایسی بھی افواہیں موجود ہیں جن کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فون ڈیزائن کو فلیٹ ایجز کے ذریعے مکمل بدلا جائے گا جیسا نئے آئی پیڈز میں کیا گیا، جس کے بعد سے اس ٹیبلیٹ کی فروخت میں نمایاں اضافہ بھی ہوا۔

ایئر پوڈز یا پاور اڈاپٹر سے محروم آئی فونز

صارفین کو بالکل بھی پسند نہیں آئے گا مگر ایپل کے حوالے سے اکثر درست لیکس کرنے والے تجزیہ کار منگ چی کیو کے مطابق اس سال ایپل کی جانب سے آئی فون 12 کے باکس میں ایئرپوڈ ہیڈفونز کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

اس اقدام کا مقصد لوگوں کو کمپنی کے وائرلیس ایئرپوڈز خریدنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

ایپل کی جانب سے 2012 سے آئی فونز کے ساتھ ایئرپوڈ ہیڈفونز دیئے جارہے ہیں جن کی اس وقت قیمت 159 ڈالرز ہے۔

مگر اس کے ساتھ ساتھ منگ چی کیو کا کہنا تھا کہ آئی فون 12 بغیر پاور اڈاپٹر یا چارجر کے دستیاب ہوں گے اور اس کی وجہ لاگت میں کمی لانا قرار دیا جارہا ہے۔

ایپل ککی جانب سے 5 جی پرزہ جات کے استعمال کے ساتھ لاگت کو کم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پہلے سے زیادہ طاقتور اے 14 بائیونک پراسیسر

ہر سال نئے آئی فونز کے ساتھ ایپل کی جانب سے نئے پراسیسر کو متعارف کرایا جاتہا ہے اور اس سال اے 14 بائیونک کی توقع ہے۔

جو کہ امید ہے کہ پہلے سے زیادہ تیز اور طاقتور ہوگا، جیسے ایک لیک کے مطابق اے 14 گزشتہ سال کے پراسیسر سے 40 فیصد زیادہ تیز اور 50 فیصد زیادہ طاقتور ہوگا۔

اس سال 4 آئی فونز متعارف کرائے جانے کا امکان

اس سال کی چند بڑی افواہوں میں سے ایک یہ ہے کہ اس بار ایپل کی جانب سے 4 آئی فونز متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔

ان میں سے ایک آئی فون 5.4 انچ اسکرین، 2 فونز میں 6.1 انچ اور پرو میکس میں 6.7 انچ ڈسپلے دیا جائے گا، جو کسی بھی آئی فون میں اب تک کا سب سے بڑا ڈسپلے بھی ہوگا۔

ایسے بھی افواہیں موجود ہیں جن کے مطابق آئی فون 12 کے ڈسپلے میں 120 ریفریش ریٹ دیا جاسکتا ہے جبکہ آئی فون 12 پرو میں پرو موشن ڈسپلے ہوسکتا ہے جو اس وقت آئی پیڈ پرو کا حصہ ہے۔

اس بار تمام آئی فونز او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس ہوں گے، جبکہ 5.4 انچ اور ایک 6.1 انچ کا آئی فون لوئر اینڈ ہوں گے جبکہ باقی دیگر مہنگے اور فلیگ شپ فیچرز سے لیس ہوں گے۔

پہلی بار 5 جی ٹیکنالوجی سے لیس آئی فونز

متعدد لیکس میں کہا گیا ہے کہ اس سال ایپل پہلی بار 5 جی ٹیکنالوجی آئی فونز کا حصہ بنانے والی ہے، منگ چی کیو کے مطابق کمپنی کی جانب سے تین 5 جی فونز متعارف کرائے جارہے ہیں اور ایک لیک کے مطابق ایپل کی جانب سے اپنے 5 جی انٹینا استعمال کیے جائیں گے۔

دیگر بڑی کمپنیوں کے مقابلے میں ایپل سب سے آخر میں 5 جی ٹیکنالوجی کو اپنے فونز کا حصہ بنارہی ہے۔

پہلے سے بہتر کیمرے

آئی فون ایکس سے نئے آئی فونز کے فرنٹ کیمروں میں تھری ڈی ڈیپتھ سنسنگ کا استعمال ہورہا ہے جو چہرے سے فون کو ان لاک کرنے میں مدد دینے والی ٹیکنالوجی ہے۔

مگر اس بار ایسی افواہیں ایسا ہی سسٹم اس سال بیک کیمروں کے لیے بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے، تاہم وہاں یہ فیس آئی ڈی کی بجائے زیادہ دور موجود اشیا کے تھری ڈی میپ بنانے میں مدد دے گی، جس سے مخصوص کیمرا فیچرز جیسے پورٹریٹ موڈ پہلے سے بہت زیادہ بہتر ہوجائیں گے۔

تاہم ابھی واضح نہیں کہ اگر یہ کیمرا دیا گیا تو کتنے آئی فونز کا حصہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024