• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کئی ماہ بعد مقبول ترین ریسلر کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں دھماکے دار واپسی

شائع August 24, 2020
رومن رینز — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
رومن رینز — فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے چند بڑے اسٹارز میں سے ایک رومن رینز لگ بھگ 6 ماہ سے منظر سے غائب تھے، مگر اب انہوں نے اچانک دھماکے دار واپسی کی ہے۔

ڈبلیو ڈبلیو ای کا رواں سال کو دوسرا بڑا ایونٹ سمرسلیم گزشتہ شب ہوا جو کہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں اس بار کافی مختلف تھا۔

کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں مارچ سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹس میں لوگوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی جارہی مگر مارچ کے بعد پہلی بار سمرسلیم ایسا ایونٹ تھا جو پرفارمنس سینٹر سے باہر منعقد ہوا۔

تھنڈر ڈوم نامی اس وینیو میں ورچوئل ہجوم کا انتظام کیا گیا تھا مگر ایونٹ کی خاص بات رومن رینز کی اچانک واپسی تھی۔

ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن براؤن اسٹرومین اپنے اعاز کا دفاع دی فائنڈ برئے وائٹ کے خلاف کررہے تھے اور انہیں ناکامی کا سامنا ہوا۔

برے وائٹ اسٹرومین کو شکست دینے کے بعد نئے یونیورسل چیمپئن بن گئے، مگر جب وہ اپنی کامیابی کا جشن منانے ہی والے تھے، اچانک رومن رینز کی واپسی ہوئی۔

فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای
فوٹو بشکریہ ڈبلیو ڈبلیو ای

بگ ڈاگ کی عرفیت سے مشہور رومن رینز نے پہلے دی فائنڈ کو اپنے مخصوص داؤ اسپیئر کا نشانہ بنایا۔

اس کے بعد براؤن اسٹرومین پر بھی حملہ کیا اور اسٹیل چیئر سے سابق یونیورسل چیمپئن کو نشانہ بنایا۔

اس کے بعد وہ رنگ میں پھر واپس آئے اور برے وائیٹ کو ایک بار اسپیئر سے نشانہ بنانے کے بعد یونیورسل چیمپئن کی بیلٹ کو اٹھا لیا اور اس کے بعد شو کا اختتام ہوگیا۔

سمرسلیم سے قبل ہی ڈبلیو ڈبلیو ای نے مداحوں سے وعدہ کیا تھا کہ ایسا کچھ ہونے والا ہے جس کا انہوں نے خیال نہیں کیا ہوگا۔

خیال رہے کہ رومن رینز نے اپریل میں ہونے والے ایونٹ ریسل مینیا 36 میں اس وقت کے ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورسل چیمپئن بل گولڈبرگ سے مقابلہ کرنا تھا۔

مگر مارچ میں رومن رینز نے ریسل مینیا میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔

اس کی وجہ تو بیان نہیں کی مگر میڈیا رپورٹس کے مطابق رومن رینز خون کے سرطان کے شکار رہ چکے ہیں اور امریکا میں کورونا وائرس کی شدت کو دیکھتے ہوئے ریسلر نے چیمپئن شپ مقابلے میں شرکت سے انکار کیا۔

رومن رینز میں 22 سال کی عمر میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، جس کو اس وقت تک قابو کرلیا گیا تھا مگر اکتوبر 2018 میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ کینسر نے دوبارہ سر اٹھالیا ہے اور انہوں نے ریسلنگ کو عارضی طور پر خیرباد کہہ دیا تھا۔

فروری 2019 میں رومن رینز کی پھر واپسی ہوئی اور انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اب صحت یاب ہیں۔

مارچ کے بعد اب جاکر رومن رینز کی ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپسی ہوئی ہے اور بظاہر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب وہ پہلے کی طرح ہیرو جیسے کردار کی بجائے ولن کے روپ میں نظر آئیں گے، یا ریسلنگ کی زبان میں فیس کی بجائے ہیل بن جائیں گے، جس کا مطالبہ مداح کافی عرصے سے کررہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024