• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ٹرمپ کی بڑی بہن نے بھائی کو 'جھوٹا اور بے اصول شخص' قرار دے دیا

شائع August 24, 2020
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سب سے بڑی بہن اور سابق وفاقی جج ماریان ٹرمپ بیری نے اپنے بھائی کو جھوٹا اور بے اصول قرار دے دیا۔

بی بی سی میں شائع رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے ماریان ٹرمپ کے جملے ریکارڈ کیے۔

مزیدپڑھیں: بھتیجی کے اپنے چچا ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں چشم کشا انکشافات

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے چچا ایک ’خود پسند‘ شخص ہیں اور اب ہر امریکی کی زندگی کے لیے خطرہ ہیں۔

میری ٹرمپ کی کتاب کا نام ’بہت زیادہ اور ہمیشہ ناکافی: کس طرح میرے خاندان نے دنیا کا سب سے خطرناک انسان تخلیق کیا‘ ہے، جس میں وہ اپنے چچا کو ایک دھوکے باز اور بدمعاش قرار دیتی ہیں۔

میری ٹرمپ کی جانب سے پیش کی جانے والی ریکارڈنگ کے مطابق امریکی صدر کی بڑی بہن کو سنا جاسکتا ہے کہ 'اوہ میرے خدا، اس کی بدتمیزی آمیز ٹوئٹس اور کتنا جھوٹ بول رہا ہے، یہ بے غیرتی اور یہ ظلم ہے'۔

دوسری جانب میری ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنی آنٹی کے جملوں کو ریکارڈ کیا تاکہ قانونی کارروائی سے بچ سکے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ ایک بیان میں تازہ ترین انکشافات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'ہر روز کچھ اور ہی ہوتا ہے، کون اس کی پرواہ کرتا ہے'۔

مزیدپڑھیں: ٹرمپ سے ملاقاتوں کا معاملہ: ایک اور پورن اسٹار سامنے آگئیں

یہ ریکارڈنگ سب سے پہلے واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہوئی اور اس کے بعد غیرملکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹ پریس کو ملی۔

دوسری جانب کیلیفورنیا کی ایک عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پورن اسٹار اسٹیفنی کلفورڈ (اسٹورمی ڈینیئلز) کو 44 ہزار ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے مذکورہ رقم امریکی صدر اور پورن اسٹار کے مابین مبینہ تعلقات کے بارے میں 'خاموش رہنے کے معاہدے' سے متعلق قانونی فیسوں کو پورا کرنے کے لیے حکم دیا۔

پورن اداکارہ نے 2016 میں امریکی ٹی وی چینل اے بی سی کے ایک پروگرام میں پہلی بار یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ سے 2006 میں گالف ٹورنامنٹ کے دوران ہوٹل میں ملاقات ملیں اور وہاں انہوں نے ان کا ریپ کیا۔

بعدازاں امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2016 میں صدارتی انتخابات کے دوران اپنے وکیل کے توسط سے ایک پورن اسٹار کو خاموش رہنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالرز کی رقم ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق مشیر نے ٹرمپ کو صدارتی دفتر کیلئے 'نااہل' قرار دے دیا

رپورٹ کے مطابق یہ رقم پورن اسٹار کو صدارتی انتخابات کے دوران ایسے وقت میں ادا کی گئی، جب ڈونلڈ ٹرمپ پر کئی خواتین و اداکاراؤں نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے۔

ان ہی دنوں میں پورن اسٹار ایک معروف امریکی ٹی وی چینل اور جریدے سے مبینہ طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتانے پر تیار ہوگئیں تھیں، تاہم بعد ازاں پیسے ملنے پر وہ خاموش رہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر نے پورن اسٹار کے ساتھ تعلقات کی تردید کی تھی۔

آن لائن شائع ہونے والے عدالتی فیصلے میں جج نے فیصلہ سنایا کہ کیس خارج ہونے کے باوجود اسٹیفنی کلفرڈ تنازع میں 'مروجہ پارٹی' تھیں اس لیے ان کے اخراجات کو پورا کیا جانا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024