گوگل کے نئے پکسل 5 اسمارٹ فون کی اولین جھلک
گوگل نے رواں ماہ پکسل 4 اے اسمارٹ فون متعارف کرایا تھا مگر اس موقع پر کہا گیا تھا کہ نئے فلیگ شپ پکسل فون کے لیے کچھ انتظار کرنا ہوگا۔
نیا پکسل 5 اسمارٹ فون ممکنہ طور پر ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے شروع میں متعارف کرایا جاسکتا ہے مگر اس کی اولین جھلک کئی ہفتوں پہلے سامنے آگئی ہے۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ آن لیکس نے پکسل 5 کے رینڈرز جاری کیے ہیں اور دیکھنے میں یہ کافی حد تک پکسل 4 اے جیسا ہی ہے۔
ان تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ فنگرپرنٹ سنسر بیک پر ہوگا جبکہ ڈوئل کیمرا سیٹ اپ چوکور باکس میں دیا جائے گا، جس کے ساتھ ایک نامعلوم سنسر موجود ہے۔
فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں سیلفی کیمرا ڈسپلے میں بائیں جانب اوپر ہوگا۔
لیک تصاویر مستند ہے یا نہیں، یہ کہنا تو مشکل ہے مگر یہ ٹوئٹر اکاؤنٹ عموماً نئے اسمارٹ فونز کی درست لیکس کرنے کے لیے ہی مشہور ہے۔
فون کے ڈسپلے کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آئی ہیں، آن لیکس کے مطابق یہ 5.7 یا 5.8 انچ کا ہوگا جبکہ اینڈرائیڈ سینٹرل نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ گوگل کی جانب سے فون کو انچ کے او ایل ای ڈی پینل سے لیس کیا جائے گا جس میں 9 ہرٹز ریفریش ریٹ دیا جائے گا۔
اس فون کے حوالے سے دیگر لیکس کے مطابق اس میں اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر ہوگا جو 5 جی کو سپورٹ کرے گا۔
حیران کن طور پر پکسل 5 میں اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر دیا گیا تھا جبکہ نئے فون میں مڈرینج پراسیسر دیئے جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ 8 سے 12 جی بی ریم، 15 واٹ وائرلیس چارجنگ اور 5 واٹ وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی فون میں موجود ہوگی۔
ویسے تو یہ فی الحال مختلف ویب سائٹس سے کی جانب سے لیکس ہورہی ہیں مگر توقع ہے کہ فون کو متعارف کرانے سے قبل گوگل بھی 'حادثاتی' طور پر نئے فلیگ شپ ڈیوائس کے بارے میں تفصیلات لیک کرسکتی ہے۔
گوگل کی جانب سے اکثر ایسا کیا جاتا ہے اور وہ اپنے فونز کی تفصیلاتا قبل از وقت ہی 'غلطی' سے لیک کرنے کے لیے مشہور کمپنی ہے۔