• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’ارطغرل غازی‘ جیسا ڈراما بنانے میں حکومت مدد کرے، ہمایوں سعید

شائع August 23, 2020
اداکار کے مطابق وہ پیسوں کی کمی کے باعث ڈراما نہیں بنا سکتے — فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکار کے مطابق وہ پیسوں کی کمی کے باعث ڈراما نہیں بنا سکتے — فائل فوٹو: انسٹاگرام

رواں برس اپریل میں جب ترک ڈراما ’ارطغرل غازی‘ پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر نشر ہوا تو ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر نے مئی میں اعلان کیا کہ وہ بھی ترک ڈرامے جیسا منصوبہ بنانے پر کام شروع کر رہے ہیں۔

خیال کیا جا رہا تھا کہ خلیل الرحمٰن قمر اداکار ہمایوں سعید کے ساتھ مل کر کوئی تاریخی ڈراما بنانے جا رہے ہیں۔

بعد ازاں ہمایوں سعید نے 14 مئی کو تصدیق کی تھی کہ وہ اور خلیل الرحمٰن قمر ایک تاریخی ڈراما بنانے جارہے ہیں۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل انہوں نے 'ارطغرل غازی' دیکھا تھا اور اس وقت یہ ضروری سوچا تھا کہ وہ بھی ایسا تاریخی ڈراما بنائیں گے۔

ہمایوں سعید کے مطابق اب جبکہ یہ ڈراما پی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے اور کامیاب ثابت ہورہا ہے تو وہ ضرور ایک تاریخی ڈرامے پر کام کریں گے۔

ہمایوں سعید نے بتایا تھا کہ خلیل الرحمٰن قمر اس ڈرامے کا اسکرپٹ تحریر کریں گے جبکہ اے آر وائے کے مالک سلمان اقبال اسے پروڈیوس کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمٰن قمرکا ’ارطغرل غازی‘ جیسا پروجیکٹ بنانے کا اعلان

لیکن اب انہوں نے ارطغرل غازی جیسے کسی بھی طرح کے ڈرامے بنانے کے لیے حکومت کی مدد طلب کرلی۔

خلیل الرحمٰن نے مئی میں کہا تھا کہ وہ ارطغرل غازی جیسے ڈرامے کا اسکرپٹ لکھ رہےہیں—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: ٹوئٹر
خلیل الرحمٰن نے مئی میں کہا تھا کہ وہ ارطغرل غازی جیسے ڈرامے کا اسکرپٹ لکھ رہےہیں—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: ٹوئٹر

ہمایوں سعید نے نجی ٹی وی سماء سے بات کرتے ہوئے وضاحت کہ ’ارطغرل غازی‘ کو بنانے میں بھی ترک حکومت نے مدد کی تھی اور اسی طرح پاکستانی حکومت کو بھی ایسے ہی شاہکار ڈراما بنانے میں ڈراما سازوں کی مدد کرنی چاہیے۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ اگرچہ 30 سے 40 سال قبل پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں ’ٹیپو سلطان، چنگیز خان اور محمد بن قاسم‘ جیسے شاہکار ڈرامے بن چکے ہیں، تاہم انہیں کافی وقت گزر چکا۔

پروڈکشن اخراجات بڑھ چکے، حکومتی معاونت کے بغیر ڈراما بنانا ناممکن بن چکا، اداکار—فوٹو: انسٹاگرام
پروڈکشن اخراجات بڑھ چکے، حکومتی معاونت کے بغیر ڈراما بنانا ناممکن بن چکا، اداکار—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار کا کہنا تھا کہ جدید دور کا تقاضا ہے کہ اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامے بنائے جانے چاہئیں اور اس ضمن میں حکومت کو اہم کردار ادا کرکے ڈراما سازوں کی مدد کرنی چاہیے۔

ہمایوں سعید کے مطابق اب پروڈکشن کے اخراجات بڑھ چکے ہیں اور ایسا شاہکار ڈراما بنانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

مزید پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کا ریمیک نہیں، ایک تاریخی ڈراما بنارہے ہیں، ہمایوں سعید

اداکار نے کہا کہ اگر وہ چاہیں تو ’ارطغرل غازی‘ جیسا ڈراما بنا سکتے ہیں مگر وہ درحقیقت پیسوں کی کمی کی وجہ سے اس پر عمل نہیں کرسکیں گے، اس لیے حکومت ایسے ڈرامے بنانے کے لیے مدد کرے۔

انہوں نے دلیل دی کہ ’ارطغرل غازی‘ کو بنانے میں بھی ترک حکومت نے مدد کی تھی۔

مختصر انٹرویو میں اداکار نے صدارتی ایوارڈ دیے جانے کے حکومتی اعلان پر بھی خوشی ظاہر کی۔

ہمایوں سعید کو 14 اگست کو صدر پاکستان نے تمغہ برائے حسن کارکردگی دینے کا اعلان کیا تھا اور انہیں آئندہ سال 23 مارچ کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ان سمیت عابدہ پروین، علی ظفر، سکینہ سموں، بشریٰ انصاری اور اداکار طلعت حسین سمیت فنون لطیفہ کی 40 شخصیات کو بھی حکومت نے ایوارڈز دینے کا اعلان کیا تھا۔

مجموعی طور پر حکومت نے ملکی اور غیر ملکی 184 شخصیات کو آئندہ سال 23 مارچ کو سول ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کیا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024