• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا کے باعث احد رضا میر کا ’ہیملیٹ‘ ایک سال تک مؤخر

شائع August 23, 2020
احد رضا میر  ’ہیملیٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘ میں بھی کردار ادا کر چکے ہیں—اسکرین شاٹ
احد رضا میر ’ہیملیٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘ میں بھی کردار ادا کر چکے ہیں—اسکرین شاٹ

معروف اداکار احد رضا میر یوں تو پہلے بھی برطانیہ کے اسٹیج تھیٹر ’ہیملیٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

وہیں احد رضا میر کو ’ہیملیٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘ میں شاندار اداکاری کرنے پر امریکی تنظیم بیٹی مچل کی جانب سے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

تاہم اس سال احد رضا میر معروف انگریز مصنف ولیم شیسکپیئر کے شہرہ آفاق تھیٹر ڈرامے ’ہیملیٹ‘ (دی ٹریجڈی آف ہیملیٹ، پرنس آف ڈینمارک) میں جلوہ گر ہونے والے تھے۔

لیکن کورونا وائرس کی وبا کے باعث وہ رواں سال اسٹیج پر ڈینمارک کے شہزادے بن نہیں پائے اور ان کے اسٹیج تھیٹر کی شوٹنگ ایک سال تک مؤخر کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: احد رضا میر ہیملیٹ: اے گھوسٹ اسٹوری‘ میں کام پر ایوارڈ کے لیے نامزد

احد رضا میر نے انسٹاگرام پر ہیملیٹ میں اپنے کردار کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ کورونا کے باعث رواں سال ’ہیملیٹ‘ کی شوٹنگ نہیں ہوسکے گی۔

اداکار نے مطابق انہوں نے اور تھیٹر پروڈکشن کمپنی روز تھیٹر نے مشترکہ طور پر ڈرامے کی شوٹنگ کو مؤخر کردیا۔

احد رضا میر نے ڈرامے کی شوٹنگ کو مؤخر کیے جانے پر دکھ کا اظہار کیا تاہم ساتھ ہی کہا کہ آئندہ سال وہ اپنے مداحوں کو محظوظ کرائیں گے۔

احد رضا میر نے تصدیق کی کہ ان کے تھیٹر ڈرامے کی شوٹنگ 2021 تک مؤخر کردی گئی تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کی کہ 2021 کے کس مہینے میں ان کے ڈرامے کی شوٹنگ کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

واضح رہے کہ احد رضا میر مذکورہ ڈرامے میں مرکزی کردار ’ہیملیٹ‘ ادا کریں گے جو ڈینمارک کے شہزادے ہوتے ہیں اور وہ اپنے غدار چچا کلاڈیس سے بدلا لینے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔

ولیم شیکسپیئر کے مذکورہ ڈرامے پر گزشتہ 400 سال میں متعدد تھیٹر ڈرامے، فلمیں اور ٹی وی سیریلز بنائے جا چکے ہیں اور مذکورہ ڈرامے کو ولیم شیکسپیئر کے شاہکار ڈراموں میں شمار کیا جاتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024