• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے 583 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی، پاکستان 3 وکٹوں سے محروم

شائع August 22, 2020
کرالی نے 267 رنز کی یادگار اننگز کھیلی — فوٹو: اے پی
کرالی نے 267 رنز کی یادگار اننگز کھیلی — فوٹو: اے پی
جوز بٹلر سنچری اسکور کرنے کے بعد شائقین کی داد وصول کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی
جوز بٹلر سنچری اسکور کرنے کے بعد شائقین کی داد وصول کر رہے ہیں — فوٹو: اے پی

پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں میزبان انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز 8 وکٹوں پر 583 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی۔

ساؤتھپٹن میں کھیلے جارہے میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 4 وکٹوں پر 332 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔

زیک کرالی اور جوز بٹلر نے شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کرتے چلے گئے، دونوں کے سامنے مہمان ٹیم کے باؤلرز بالکل بے بس نظر آئے۔

پاکستان کو پانچویں کامیابی 486 کے مجموعی اسکور پر ملی جب زیک کرالی 267 رنز کی یادگار اننگز کھیل کر اسد شفیق کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹیسٹ: انگلینڈ نے پہلے روز 4 وکٹوں پر 332 رنز بنالیے

دوسری جانب جوز بٹلر نے پہلے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی اور پھر اننگز کو 152 رنز پر پہنچانے کے بعد فواد عالم کا شکار بنے۔

اس کے بعد انگلینڈ کو 40 رنز بنانے والے کرس ووکس اور 15 رنز بنانے والے اسٹورٹ براڈ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

انگلینڈ نے 583 رنز پر آٹھویں گرنے کے بعد اننگز ڈکلیئر کردی اور پاکستان کے سامنے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

پاکستان کی جانب سے شاہید شاہ آفریدی، فواد عالم اور یاسر شاہ نے 2، 2 جبکہ اسد شفیق اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی بلے اننگز کی شروعات سے ہی نفسیاتی دباؤ کا شکار نظر آئے اور محض 6 رنز پر ہی شان مسعود آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

11 کے مجموعے عابد علی کی ہمت بھی جواب دے گئی اور وہ صرف ایک رن بنانے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور 11 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

یوں دوسرے دن کے اختتام تک 24 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں۔

میچ کے پہلے دن پاکستان کے باؤلرز نے اچھا آغاز کیا اور شروع میں ہی شان مسعود کے عمدہ کیچ کے سبب رورے برنز صرف 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

اس کے بعد ڈوم سبلی کا ساتھ دینے زیک کرالی آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے نسبتاً جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 61 رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور کو 73 تک پہنچا دیا۔

اس موقع پر یاسر شاہ نے پاکستان کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے 22 رنز بنانے والے سبلی کو پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔

کپتان جو روٹ اور کرالی کے درمیان بھی تیسری وکٹ کے لیے 41 رنز جوڑے لیکن اس سے قبل کہ یہ شراکت مزید خطرناک ثابت ہوتی، انگلش کپتان نسیم شاہ کی وکٹ بن گئے۔

مزید پڑھیں: انگلینڈ کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ میں سرفراز اور عامر کی واپسی

ابھی انگلش ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ یاسر شاہ نے اولی پوپ کی وکٹیں بکھیر پر پاکستان کو چوتھی کامیابی دلا دی۔

واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024