• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

'عامر خان نے میرے ہیئر اسٹائل کی نقل کی'

شائع August 22, 2020
—فوٹو: ٹوئٹر
—فوٹو: ٹوئٹر

پاکستانی اداکار عمیر رانا نے انکشاف کیا ہے کہ بولی وڈ فلم انڈسٹری کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے ان کا ہیئراسٹائل نقل کیا ہے۔

خیال رہے کہ بولی وڈ اداکار عامر خان اپنی آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کے سلسلے میں ترکی گئے تھے جہاں انہوں نے ترک خاتون اول سے ملاقات کی تھی۔

اور اسی ملاقات کے دوران عامر خان کو ان کی فلم سے متعلق نئے لُک میں بھی دیکھا گیا تھا اور ان کے بالوں کا رنگ گرے تھا۔

مزید پڑھیں: ترک خاتون اول سے ملاقات پر عامر خان ’غدار وطن‘ قرار

جس کے بعد حال ہی میں اداکار عمیر رانا نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے دوران دعویٰ کیا کہ عامر خان نے میرا ہیئر اسٹائل کاپی کیا ہے۔

عمیر رانا نے کہا کہ ' میرا خیال ہے کہ اب عامر خان کو مجھے کال کرنی چاہیے کیونکہ انہوں نے میرے ہیئراسٹائل کی بھی نقل کی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ میں اس چیز پر ان کی تعریف کرتا ہوں اور میں ہمیشہ سے عامر خان کو پسند کرتا ہوں۔

اداکار نے ساتھ ہی عامر خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب ترکی سے واپس آجائیں تو مجھے فون کریں۔

  پیار کے صدقے ڈرامے میں عمیر رانا اور عامر خان کے حالیہ تصاویر کا جائزہ لیا جائے تو دونوں کے بالوں کا گرے رنگ ایک جیسا ہی ہے لیکن اسٹائل ایک دوسرے سے تھوڑا مختلف ہے۔

خیال رہے کہ اداکار عمیر رانا نے حال ہی ' پیار کے صدقے ' نامی ڈرامے میں سرور کا منفی کردار ادا کیا تھا اور اس میں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ‘بلال اور یمنیٰ انڈسٹری کے اگلے فواد اور ماہرہ ہیں‘

گزشتہ ہفتے اپنے اختتام کو پہنچنے والا ڈراما ’پیار کے صدقے‘ بےحد مقبول ہوا جسے ناصرف مداح بلکہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا۔

اس ڈرامے میں عتیقہ اوڈھو، بلال عباس اور یمنیٰ زیدی نے بھی اداکاری کی تھی۔

چند ماہ قبل عتیقہ اوڈھو نے پیار کے صدقے ڈرامے کو ماہرہ اور فواد کے کامیاب اور یادگار ڈرامے ’ہمسفر‘ سے بھی ملایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024