• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کوہاٹ: تالاب میں ڈوب کر ایک ہی خاندان کے 5 بچے جاں بحق

شائع August 22, 2020
بچوں کی کی میتیں چورلکی اسپتال منتقل کردی گئیں — فائل فوٹو /  رائٹرز
بچوں کی کی میتیں چورلکی اسپتال منتقل کردی گئیں — فائل فوٹو / رائٹرز

خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں ایک ہی خاندان کے 5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

مقامی پولیس کے مطابق واقعہ کیڑی شیخان کے علاقے میں پیش آیا جبکہ ڈوبنے والے بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق بچوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہے جن کی لاشیں تالاب سے نکال لی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 4 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے جن کی میتیں چورلکی اسپتال منتقل کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: تالاب میں نہاتے ہوئے 2 بھائیوں سمیت 5 بچے ڈوب کر جاں بحق

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں بھی 5 بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق سرجانی کے علاقے سیکٹر 7 اے میں 7 بچے تالاب میں نہا رہے تھے تاہم پانی کی سطح زیادہ ہونے کے باعث بچے توازن نہ رکھ سکے اور 5 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

امدادی ٹیموں کے مطابق جاں بحق لڑکوں کی عمریں 9 سے 14 سال کے درمیان تھیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: گڑھے میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 3 کم سن بھائی جاں بحق

اگست 2019 میں کراچی کے علاقے سبزی منڈی کے قریب کھیل کود کے دوران گڑھے میں جمع پانی میں ڈوب کر 3 کمسن بھائی جاں بحق ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024