• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:14pm Asr 3:37pm

ٹوائلٹ میں تیرتے سانپ کی وائرل ویڈیو

شائع August 20, 2020
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

اس وقت آپ کا کیا حال ہوگا جب آپ واش روم کا رخ کریں اور ٹوائلٹ سیٹ میں ایک بن بلایا مہمان آپ کو 'خوش آمدید' کہنے کے لیے بیٹھا ہو اور ایسا لگے جیسے حملہ ہی کرنے والا ہے؟

ایسا ہی کچھ امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک رہائشی کے ساتھ ہوا جس نے ایک سانپ کو کموڈ کے اندر تیرتے دیکھا۔

اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس کو اب تک ٹوئٹر پر 23 لاکھ بار دیکھا جاچکا ہے جسے پوسٹ کرنے والے کا دعویٰ تھا کہ اس کے ایک دوست نے اس منظر کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

ٹوئٹ میں لکھا تھا 'میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ یہ میرا ایک بیکار قسم کا ڈر ہے، مگر بظاہر ایسا نہیں'۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سانپ کموڈ میں موجود ہے اور ویڈیو بنانے والا ایک گالف کلب سے اسے نکالنے کی کوشش کررہا ہے۔

یہ تو واضح نہیں کہ یہ کونسی قسم کا سانپ تھا مگر ٹوئٹر میں کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ یہ گریٹ پلینس ریت اسنیک ہے جو زہریلا نہیں ہووتا۔

ٹوئٹ کرنے والے شخص نے بعد میں تصدیق کی کہ یہ سانپ بے ضرر تھا اور اسے پکڑنے کے بعد محفوظ طریقے سے باہر چھوڑ دیا۔

ویسے یہ اس قسم کا پہلا واقعہ نہیں جب سانپ کسی ٹوائلٹ میں دریافت ہوا ہو۔

رواں سال جنوری میں ایک تھائی خاتون کو اسی طرح کے ایک واقعے میں سانپ نے ڈس لیا تھا۔

گزشتہ سال آسٹریلیا کے شہر برسین کے ایک رہائشی کو ایک بڑا کارپٹ پائیتھان کموڈ کے نظر آیا تھا اور اس نے ایسی پوزیشن بنارکھی تھی جیسے چھلانگ لگا کر حملہ کرے گا۔

اس قسم کے سانپ ریاست کوئنزلینڈ میں بہت زیادہ عام ہیں مگر یہ عام نہیں کہ سانپوں کو ٹوائلٹ میں دریافت کیا جائے، ہر سیزن میں ایسے 2 یا 3 ہی واقعات ریکارڈ ہوتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 8 جنوری 2025
کارٹون : 7 جنوری 2025