• KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am
  • KHI: Fajr 5:25am Sunrise 6:42am
  • LHR: Fajr 5:00am Sunrise 6:23am
  • ISB: Fajr 5:07am Sunrise 6:31am

وزیر خارجہ 'اہم ترین' دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

شائع August 20, 2020
چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور چینی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا — فوٹو: ریڈیو پاکستان
چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور چینی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا — فوٹو: ریڈیو پاکستان
وزیر خارجہ چین کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں — فوٹو: دفتر خارجہ
وزیر خارجہ چین کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں — فوٹو: دفتر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاک چین وزرائے خارجہ کے اسٹریٹجک مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کے لیے دو روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔

چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور چینی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے حنان ہوائی اڈے پر وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔

روانگی سے قبل جاری کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وہ 'چین کے بہت اہم دورے پر جارہے ہیں' اور روانگی سے قبل ان کی وزیر اعظم عمران خان سے بات چیت بھی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں چین کے ایک بہت اہم دورے پر جارہا ہوں، گزشتہ روز اس دورے کے سلسلے میں وزیر اعظم سے گفتگو بھی ہوئی، میرا وفد ملک کی سیاسی اور فوجی قیادت کے مؤقف کی نمائندگی کرے گا'۔

مزید پڑھیں: سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا، جنرل عاصم باجوہ

وزیر خارجہ نے کہا کہ 'مجھے اُمید ہے کہ وزیر خارجہ وانگ یی سے میری ملاقات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی'۔

فوٹو:دفتر خارجہ
فوٹو:دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی جن کے ساتھ وفد میں سینئر عہدیدار بھی شامل ہیں، چین کے صوبے ہینان کا دورہ کریں گے جہاں وہ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور اس کے بعد (21 اگست) کو وطن واپسی آئیں گے۔

بیان میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی مذاکرات کے دوران چین کے وفد کی قیادت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سی پیک منصوبے کووِڈ 19 سے متاثر نہیں ہوئے، چینی حکام

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ 'بات چیت کے دوران دونوں فریقین کورونا پر تعاون، دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے'۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ دورہ پاک چین 'آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ' کو مزید مستحکم کرنے اور چین کے ساتھ متعدد امور پر اسٹریٹجک رابطوں اور ہم آہنگی کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا'۔

واضح رہے کہ پاک چین اسٹریٹجک مذاکرات کا پہلا دور مارچ 2019 میں منعقد ہوا تھا جس میں دونوں فریقین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو ہر قسم کے خطرات سے بچانے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024