• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آغا علی نے پشتو زبان سے متعلق بیان پر معافی مانگ لی

شائع August 20, 2020
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے معروف اداکار آغا علی ایک شو میں پشتو زبان سے متعلق تبصرے پر تنقید کے باعث معافی مانگ لی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف کو مارننگ شو میں وزن پر بات کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد اداکار نے اہلیہ سے وزن نہ بڑھانے کے وعدے سے متعلق انسٹاگرام پوسٹ پر وضاحت بھی کی۔

جس کے بعد گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر آغا علی کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور اس پر بھی انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں آغا علی، ایک شو میں فیصل قریشی اور نیلم منیر کے ساتھ موجود تھے۔

مزید پڑھیں: حنا الطاف نے شادی سے قبل آغا علی سے کیا وعدہ کیا تھا؟

وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں نیلم منیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آغا علی نے کہا تھا کہ شوٹ کے دوران ہم بیٹھے ہوتے ہیں اردو میں بات چل رہی ہے کہ اچانک سے کوئی پشتو میں بات کرنا شروع کر دیتا ہے۔

ویڈیو میں شوٹنگ کے دوران سیٹ پر نیلم منیر کی جانب سے پشتو میں فون پر بات کرنے کی بات مزاحیہ انداز میں ہوئی تھی اور آغا علی کی بات پر وہاں موجود میزبان فیصل قریشی سمیت دیگر شرکا ہنستے ہوئے دکھائی دیے۔

تاہم حال ہی جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو کچھ صارفین کی جانب سے آغا علی پر شدید تنقید کی گئی کہ انہوں نے اس شو کے دوران پاکستان کی علاقائی زبان پشتو کا مذاق اڑایا تھا۔

جس کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں آغا علی نے معذرت کی اور لکھا کی اگر کسی کا بھی دل دکھا ہے 5 سال پرانی ویڈیو کلپ دیکھ کر تو میری طرف سے معذرت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار آغا علی اور حنا الطاف شریک حیات بن گئے

آغا علی نے لکھا کہ جس پٹھان دوست سے یہ مذاق ہو رہا تھا وہ (نیلم منیر) خود بھی بے ساختہ ہنس رہی تھیں کیونکہ وہ میرا ارادہ جانتی تھیں پھر بھی کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں معذرت چاہتا ہوں۔

انہوں نے ایک علیحدہ ٹوئٹ میں لکھا کہ میں نے کئی شوز میں کہا ہے کہ ' پٹھان، پاکستان کی سب سے محنتی قوم ہے'، افسوس کہ ایسی باتیں لوگ وائرل نہیں کرتے۔

آغا علی نے لکھا کہ میں نے ایک پٹھان وزیر اعظم کو ووٹ دیا ہے کیونکہ میں پٹھانوں کو اتنا قابل سمجھتا ہوں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024