• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

انسٹاگرام میں چند نئے فیچرز کا اضافہ

شائع August 19, 2020
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو اپلیکشن میں ہر وقت گم رکھنے کا ایک نیا ذریعہ تلاش کرلیا ہے اور وہ ہے فیڈ کو لامحدود بنانا۔

فیس بک کی زیرملکیت فوٹو ایپ نے خاموشی سے ایک نیا سجیسٹڈ پوسٹس فیچر متعارف کرایا ہے۔

یہ فیچر اس وقت خودکار طور پر نیا مواد صارفین کے سامنے پیش کرے گا جب اسکرولنگ کرتے ہوئے تمام اپ ڈیٹس کو دیکھ لیا جائے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سجیسٹڈ پوسٹس اس وقت نظر آئیں گی جب صارف کے سامنے یہ میسج آئے گا کہ اس نے تمام فیڈ اپ ڈیٹس دیکھ لی ہیں۔

اس فیچر کو انسٹاگرام میں 2 سال قبل لوگوں کو ایپ میں زیادہ وقت ضائع کرنے سے روکنے کے لیے متعارف کرایا گیا تھا مگر اب لگتا ہے کہ ٹک ٹاک کے بہتر الگورتھم سے مقابلہ انسٹاگرام کے لیے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

اب سجیسٹڈٖ پوسٹس کے فیچر میں خودکار ریکومینڈیشن اور اشتہارات کا امتزاج ہوگا اور انسٹاگرام کے مطابق اسے متعارف کرانے کی وجہ صارفین کی جانب سے زیادہ پوسٹس کی خواہش تھی۔

دوسری جانب انسٹاگرام نے کیو آر کوڈز کا فیچر بھی متعارف کرادیا ہے جو گزشتہ سال کے نیم ٹیگز جیسا ہی ہے مگر ایک فرق نمایاں ہے۔

پہلے صرف انسٹاگرام ایپ کے کیمرے سے ہی کیو آر کوڈ استعمال کیا جاسکتا تھا اب یہ کام کسی بھی کیو آر کوڈ پڑھنے والے کیمرے سے ممکن ہوگا۔

اس فیچر کا مقصد صارفین کو اپنے دوستوں کی پروفائل تک رسائی کا ڈائریکٹ شارٹ کٹ فراہم کرنا ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024