• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

شائع August 19, 2020
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 20 ڈالر کی کمی دیکھی گئی — فائل فوٹو
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 20 ڈالر کی کمی دیکھی گئی — فائل فوٹو

عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کے نتیجے میں مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2300 روپے سستا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 20 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور یہ 1985 ڈالر کی سطح پرآگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کا اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی دیکھا گیا جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 20 ہزار روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے سے زائد کی کمی

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 972 روپے کی کمی ہوئی اور یہ ایک لاکھ 2 ہزار 881 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز میں قیمت میں کمی کے باوجود عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تقریباً 10 سال کی بلند ترین سطح پر موجود ہے۔

ماہرین چین اور بھارت کی جانب سے سونے کی بڑھتی ہوئی خریداری، امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں اضافے سے اہم کرنسیوں کی قدر میں کمی، سونے میں سرمایہ کاری بڑھنے اور کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے معاشی بحران کو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اس قدر اضافے کی وجہ قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی

تاہم اب چین اور بھارت کی جانب سے سونے کی خریداری کے رجحان میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024