• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شہزادہ ہیری اہلیہ کے ہمراہ ہولی وڈ میں کیا کرنے جا رہے ہیں؟

شائع August 19, 2020
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے مئی 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: اے اپی
شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے مئی 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: اے اپی

رواں برس 9 مارچ کو باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد برطانیہ چھوڑ کر پہلے کینیڈا اور بعد ازاں امریکا منتقل ہونے والے برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل جلد اپنا نیا کام شروع کرنے جا رہے ہیں۔

دونوں کی جانب سے شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کیے جانے کے بعد ہی چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ جلد اپنا نیا کام شروع کرنے جا رہے ہیں تاہم تاحال ان کی جانب سے کوئی باضابطہ نیا کام شروع نہیں کیا گیا۔

خبریں تھیں کہ دونوں ممکنہ طور پر کچھ اداروں کے ساتھ مل کر پبلک اسپیکنگ کا کام شروع کریں گے اور یہ خبریں بھی تھیں کہ ممکنہ طور پر میگھن مارکل جلد ہی دوبارہ فلمی کیریئر کا آغاز کریں گی۔

تاہم 6 ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال دونوں کی جانب سے کوئی باضابطہ کام شروع نہیں کیا گیا لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ جلد ہی دونوں ہولی وڈ میں اپنا نیا کام شروع کردیں گے۔

شوبز ویب سائٹ ورائٹی نے اپنی رپورٹ میں متعدد ذرائع سے بتایا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے رواں برس جون سے لے کر اب تک متعدد ہولی وڈ پروڈکشن ہاؤسز اور پروڈیوسرز سے ملاقاتیں کی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہی جوڑے نے این بی سی یونیورسل اور ڈزنی پروڈکشن ہاؤس کے چیئرمین سمیت دیگر بڑے پروڈکشن ہاؤسز کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

جوڑے نے 9 مارچ 2020 کو شاہی محل میں ہونے والی تقریب میں آخری بار شاہی حیثیت سے شرکت کی تھی—فوٹو: رائٹرز
جوڑے نے 9 مارچ 2020 کو شاہی محل میں ہونے والی تقریب میں آخری بار شاہی حیثیت سے شرکت کی تھی—فوٹو: رائٹرز

رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ شاہی جوڑا اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا اور اس بات کے امکانات بھی کم ہیں کہ میگھن مارکل بھی دوبارہ اداکاری کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کی شاہی حیثیت سے باضابطہ علیحدگی

رپورٹ میں ذرائع سے بتایا گیا کہ شاہی جوڑا ممکنہ طور پر بڑے پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ منصوبوں کو مشترکہ طور پر پروڈیوس کر سکتا ہے تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

شاہی جوڑے سے ملاقاتوں کے حوالے سے این بی سی یونیورسل اور ڈزنی کے ترجمان نے کوئی بھی مؤقف دینے سے انکار کردیا جب کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے ترجمان نے بھی مذکورہ معاملے پر کوئی بھی مؤقف دینے سے معذرت کی۔

جوڑے نے مئی 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز
جوڑے نے مئی 2018 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز

خیال کیا جا رہا ہے کہ شاہی جوڑا ممکنہ طور پر پروڈکشن میں قدم رکھ سکتا ہے اور ابتدائی طور پر جوڑا سماجی مسائل، جانوروں کے حقوق اور دماغی صحت جیسے مسائل پر بننے والے منصوبوں کی پروڈکشن کر سکتا ہے۔

کیوں کہ اس حوالے سے شہزادہ ہیری گزشتہ برس ہی یہ عندیہ دے چکے تھے کہ وہ دماغی صحت سے متعلق دستاویزی فلمیں یا دیگر مواد تیار کرنے کے لیے اوپرا ونفرے کے ساتھ مل کر کام کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہی حیثیت سے دستبرداری: میگھن مارکل اداکاری کرتی دکھائی دیں گی؟

شاہی حیثیت چھوڑے جانے کے بعد اب ممکنہ طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ شاہی جوڑا ہولی وڈ پروڈکشن میں قدم رکھ سکتا ہے۔

ماضی میں میگھن مارکل اداکاری و ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
ماضی میں میگھن مارکل اداکاری و ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

خیال رہے کہ رواں برس اپریل میں میگھن مارکل شادی کے بعد پہلی بار ایک دستاویزی فلم (ایلیفنٹ) میں دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل کس فلم کے ساتھ ہولی وڈ میں واپسی کررہی ہیں؟

ایلیفنٹ نامی دستاویزی فلم افریقہ میں جانوروں اور پرندوں، خصوصی طور پر ہاتھیوں کے مسائل کو سامنے لانے سے متعلق فلم تھی، جسے ڈزنی پر نشر کیا گیا تھا۔

شہزادہ ہیری سے مئی 2018 میں شادی کرنے سے قبل میگھن مارکل شوبز سے وابستہ تھیں اور انہوں نے چند ڈراموں میں اداکاری کرنے سمیت چند فلموں میں بھی جلوے دکھائے جب کہ وہ ماڈلنگ بھی کرتی رہی ہیں۔

جوڑا ممکنہ طور پر فلموں کو پروڈیوس کرے گا—فائل فوٹو: سسیکس انسٹاگرام
جوڑا ممکنہ طور پر فلموں کو پروڈیوس کرے گا—فائل فوٹو: سسیکس انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024