• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ہواوے ایپ گیلری کے صارفین کی تعداد 70 کروڑ تک پہنچ گئی

شائع August 18, 2020
— فوٹو بشکریہ ہواوے
— فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے کو امریکی پابندیوں کے نتیجے میں گوگل ایپس اور پلے اسٹورسمیت دیگر سروسز سے محرومی کا سامنا ہوا اور اسی وجہ سے چینی کمپنی نے اپنی ایپ گیلری کو گزشتہ سال متعارف کرایا تھا۔

اور اب اس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ہواوے ایپ گیلری کے ماہانہ صارفین کی ممکنہ تعداد 70 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے اور یہ گوگل اور ایپل کے بعد تیسرا بڑا ایپ اسٹور ہے۔

کمپنی نے یہ اعدادوشمار اپنے ایک بیان میں بتائے جس میں پاکستانی صارفین کے لیے ایزی پیسہ ایپ کو اس گیلری کا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

بیان میں گوگل ایپس اور پلے اسٹور کے مقابلے میں ہواوے ایپ گیلری کو اس کمپنی نے اپنے صارفین کے لیے نیا متبادل قرار دیا ہے، جس سے 210 ارب بار ایپسس ڈاؤن لوڈ کی گئئیں جبکہ جولائی میں ماہانہ صاارفین کی تعداد 70 کروڑ سے زیادہ ہوگئی۔

ایپ گیلری کے لیے دنیا بھر میں رجسٹرڈ ڈویلپرز کی تعداد 16 لاکھ جبکہ 81 ہزار سے زیادہ ایپس شامل کی جاچکی ہیں۔

کمپنی کے بقول ایپ گیلری 170 ممالک/خطوں میں صارفین کو دستیاب ہے اور صرف پاکستان میں ہی صارفین کے ریویوز کی بنیاد پر 2 ٹاپ ایپس کو اس کا حصہ بنایا گیا جس میں تازہ ترین اضافہ پیمنٹس ایپ ایزی پیسہ کا ہے۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان میں ہی ہواوے ایپ گیلری کے استعمال کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور لوگوں کی خواہش پر ہی ایزی پیسہ کو اس گیلری کا حصہ بنایا گیا ہے۔

اس وقت ہواوے ایپ گیلری میں گوگل ایپس اور فیس بک ایپس دستیاب نہیں تاہم اس میں متعدد کیٹیگریز موجود ہیں جو نیوز، سوشل میڈیا، انٹرٹینمنٹ اور دیگر شامل ہیں، کمپنی کے مطابق اگر کوئی ایپ صارف کو نہیں ملتی تو مطلوبپ ایپ کا نام وش لسٹ میں ڈال سکتے ہیں، جو دستیاب ہوتے ہی صارف کو اس سے آگاہ کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق اس ایپ گیلری سے ڈاﺅن لوڈ ہونے والی ایپس ہواوے ڈیوائسز میں زیادہ بہتر کام کرتی ہیں جس ک یوجہ ہواوے ہائی اے آئی نامی ایک اوپن اے آئی پلیٹ فارم ہے۔

اسی طرح کوئیک ایپس نامی ایک فیچر انسٹالیشن فری ایپس کی ایک نئی قسم ہے جو صارف کو طاقتور فنکشنز اور ایچ ٹی ایم ایل 5 پیجز کی آٹومیٹک اپ ڈیٹس فراہم کرتا ہے مگر صارفین کی ڈیوائس کی اسٹوریج بہت کم خرچ ہوتی ہے۔

کوئیک ایپس اینڈرائیڈ ایپس کے مقابلے میں کوڈز کا 1/5 فیصد رائٹ کرتا ہے جس سے وہ کم میموری اسپیس لیتی ہیں، آسان الفاظ میں اس فیچر کی بدولت ایک جی بی اسپیس میں صرف 20 ایپس کی جگہ 2 ہزار کوئیک ایپس آسکتی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024