• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ایلون مسک کی دولت میں ایک دن میں 8 ارب ڈالر کا اضافہ

شائع August 18, 2020
ٹیسلا کے بانی دنیا کے چوتھے امیر شخص بن گئے—فائل فوٹو: اے ایف پی
ٹیسلا کے بانی دنیا کے چوتھے امیر شخص بن گئے—فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اینڈ اسپیس ایکس کے بانی 49 سالہ ایلون مسک کی دولت میں ایک ہی دن میں 8 ارب ڈالر کا اضافہ ہونے کے بعد وہ دنیا کے چوتھے امیر شخص بن گئے۔

امریکی اقتصادی جریدے بلوم برگ کے مطابق 17 اگست کو ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا انشورنس کے حصص میں 11 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے کمپنی کے بانی کی دولت میں 8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

ایک ہی دن میں 8 ارب ڈالر کے اضافے کے بعد ایلون مسک کی ملکیت 84 ارب 80 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی اور وہ دنیا کے چوتھے امیر شخص بن گئے۔

ایلون مسک سے قبل دنیا کے چوتھے امیر شخص فرانسیسی شخص 71 سالہ برنارڈ ارنالٹ تھے تاہم 17 اگست کو امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ کی دولت ان سے 20 کروڑ ڈالر زائد ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی سیاست میں ہلچل، ارب پتی افراد 500 کھرب روپے سے محروم

بلوم برگ کے مطابق 18 اگست کو برنارڈ ارنالٹ کی دولت 84 ارب 60 کروڑ ڈالر تھی جب کہ ایلون مسک کی مجموعی دولت ان سے 20 کروڑ ڈالر زائد تھی۔

جیف بزوز دنیا کے امیر ترین شخص ہیں—فوٹو: اے پی
جیف بزوز دنیا کے امیر ترین شخص ہیں—فوٹو: اے پی

بلوم برگ کی فہرست کے مطابق دنیا کے 100 امیر ترین افراد کی فہرست میں ایمازون کے بانی جیف بزوز 188 ارب ڈالرز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس 121 ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے، فیس بک بانی مارک زکربرگ 99 ارب ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

بل گیٹس دوسرے نمبر پر ہیں—فوٹو: اے پی
بل گیٹس دوسرے نمبر پر ہیں—فوٹو: اے پی

ایلون مسک 84 ارب 80 کروڑ ڈالر کے ساتھ چوتھے اور برنارڈ ارنالٹ 84 ارب 60 کروڑ ڈالر کے ساتھ پانچویں نمبر پر آگئے۔

مارک زکربرگ تیسرے امیر ترین شخص ہیں—فوٹو: اے پی
مارک زکربرگ تیسرے امیر ترین شخص ہیں—فوٹو: اے پی

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی 78 ارب 80 کروڑ ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے چھٹے امیر شخص ہیں۔

بھارتی شخص مکیش امبانی کی دولت میں آخری 2 ماہ 14 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، وہ رواں برس جون میں پہلی بار دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست کا حصہ بنے تھے اور اب تک وہ بلوم برگ کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ چکے ہیں۔

مکیش امبانی دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
مکیش امبانی دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024