• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاک-انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ میچ بارش کے باعث برابری پر ختم

شائع August 17, 2020 اپ ڈیٹ August 18, 2020
انگلینڈ نے4 وکٹوں پر 110رنز بنائے—فوٹو:آئی سی سی ٹوئٹر
انگلینڈ نے4 وکٹوں پر 110رنز بنائے—فوٹو:آئی سی سی ٹوئٹر

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریزکا دوسرا ٹیسٹ بارش سےمتاثر ہونے کے بعد برابری پر ختم ہوگیا جبکہ انگلینڈنے آخری روز 4 وکٹوں پر 110 رنز بنائے تھے۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلا گیا میچ مسلسل بارش سے متاثر ہوا اور کھیل مکمل نہ ہوسکا۔

میچ کے پانچویں اور آخری روز بھی بارش کے باعث کھیل تاخیر سے شروع ہوا اور کھانے کے وقفے کے بعد انگلینڈ نے دوسری وکٹ میں 90 رنز کا اضافہ کیا۔

زیک کراؤلی 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد 92 کے اسکور پر ڈوم سبلے 32 رنز بنائے جبکہ اولی پوپ بھی 105 کے مجموعے پر 9 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔

میچ برابری پر ختم کرنے کافیصلہ کیا گیا تو انگلینڈ نے 4 وکٹوں پر 110 رنز بنائے تھے۔

جو روٹ 9 رنز بنا کر کھیل رہے تھے جبکہ جوز بٹلر نے کھاتہ نہیں کھولا تھا۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے 2 وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

محمد رضوان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قبل ازیں ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں 4 دنوں میں صرف 96.2 اوورز کا کھیل ممکن ہوسکا اور پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 236 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: پاکستان کے پہلی اننگز میں 236رنز، انگلینڈ کی ایک وکٹ گرگئی

گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے اوپنر روری برنس کو ایک رن پر آؤٹ کردیا تھا جس کے بعد انگلینڈ نے 5 اوورز بیٹنگ کی تھی۔

انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 7 رنز بنائے ہیں—فوٹو:اے پی
انگلینڈ نے ایک وکٹ پر 7 رنز بنائے ہیں—فوٹو:اے پی

انگلینڈ نے بارش کے باعث چوتھے روز کا کھیل قبل از وقت ختم کرنے سے پہلے ایک وکٹ پر 7 رنز بنائے تھے۔

ڈوم سبلے 2 اور زیک کراؤلی 5رنز بنا کر کھیل رہے تھے لیکن کھیل کو مقامی وقت کے مطابق 3:51 پر ختم کردیا گیا تھا۔

امپائرز کو بھی خراب روشنی سے متعلق اصولوں پر سختی کرنے پر دنیا بھر میں تنقید کا سامنا ہے۔

قبل ازیں پاکستان نے چوتھے روز اپنی اننگز ختم کی تھی اور 236 رنز بنائے تھے، جس میں محمد رضوان کی ذمہ دارانہ 72 رنز کی اننگز شامل تھی جنہوں نے آخری وکٹ میں نسیم شاہ کے ساتھ جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا تھا۔

اوپنر عابد علی نے اظہر علی کے ساتھ ٹیم کی بڑی شراکت بنائی اور 60 رنز کی انفرادی اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں:ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا تیسرا دن بارش کی نذر ہوگیا

بابراعظم نے بھی مشکل وکٹ پر 47 رنز بنائے جبکہ اظہر علی نے 20 رنز بنائے تھے، ان کے علاوہ دیگر بلے باز دوہرے ہندسے کو بھی عبور نہیں کرپائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے شان دار باؤلنگ کی تھی جبکہ انہیں پہلے میچ میں یاسر شاہ سے بدزبانی پر جرمانہ بھی کیا گیا تھا۔

اسٹورٹ براڈ نے پاکستان کے 4 بلے بازوں کو آؤٹ کیا اور اپنی ٹیم کے کامیاب باؤلر رہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے میچ میں 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

پاکستان: اظہر علی(کپتان)، شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، اسد شفیق، فواد عالم، محمد رضوان، یاسر شاہ، شاہین شاہ آفریدی، محمد عباس اور نسیم شاہ

انگلینڈ: جو روٹ(کپتان)، ڈوم سبلی، رورے برنز، زیک کرالی، اولی پوپ، جوز بٹلر، کرس ووکس، ڈوم بیس، سیم کرن، اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024