• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’درشیام‘ اور’مداری‘ جیسی کامیاب فلموں کے ڈائریکٹر چل بسے

شائع August 17, 2020
نشی کانت کامت نے 2004 سے ہدایت کاری کا آغاز کیا—فوٹو: انسٹاگرام
نشی کانت کامت نے 2004 سے ہدایت کاری کا آغاز کیا—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ ایکشن ہیرو اجے دیوگن کی فلم ’درشیام‘ مرحوم اداکار عرفان خان کی فلم ’مداری‘ اور جان ابراہم کی فلم فورس جیسی فلموں کے ہدایت کار اور اداکار 50 سالہ نشی کانت کامت جگر کے عارضے کے باعث چل بسے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نشی کانت کامت ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے ایک نجی ہسپتال میں داخل تھے اور چند دن سے ان کی طبیعت کافی ناساز تھی۔

نشی کانت کامت کے دوران علاج ہی گزشتہ روز سے بھارتی سوشل میڈیا میں ان کی موت کی خبریں وائرل تھیں، تاہم فلم ساز کے قریبی اداکاروں اور اہل خانہ نے ایسی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فلم ساز کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔

نشی کانت کامت نے فلموں میں اداکاری بھی کی—فوٹو: انسٹاگرام
نشی کانت کامت نے فلموں میں اداکاری بھی کی—فوٹو: انسٹاگرام

انہیں گزشتہ ماہ 31 جولائی کو پیٹ میں درد جیسی شکایات کےبعد حیدرآباد کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں ان کے جگر میں دائمی مرض کی نشاندہی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ کامیڈین جگدیپ جعفری چل بسے

نشی کانت کامت نے جہاں متعدد ہندی کامیاب فلموں کی ہدایت کاری کی، وہیں انہوں نے مراٹھی اور تامل فلموں کی ہدایت کاری بھی کی۔

نشی کانت کی فلم درشیام 2015 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
نشی کانت کی فلم درشیام 2015 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

نشی کانت کامت نے چند ہندی فلموں سمیت دیگر زبان کی بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے تھے۔ انہی بہترین فلم ہدایت کار کا نیشنل ایوارڈ بھی دیا جا چکا تھا جب کہ انہوں نے دیگر چند فلمی ایوارڈز بھی حاصل کر رکھے تھے۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ اداکار عرفان خان انتقال کرگئے

اتفاق کی بات یہ ہے کہ نشی کانت کامت نے 2016 میں جس بولی وڈ اداکار عرفان خان کی فلم مداری کی ہدایات دی تھیں، وہ بھی رواں برس اپریل میں کینسر کے باعث 54 برس کی عمر میں انتقال پاگئے تھے۔

نشی کانت کامت نے 2004 میں ہدایت کاری کا آغاز کیا اور انہوں نے ابتدائی طور پر مراٹھی فلمیں ہی بنائیں۔

نشی کانت کی فلم مداری 2016 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ
نشی کانت کی فلم مداری 2016 میں ریلیز ہوئی تھی—اسکرین شاٹ

نشی کانت کامت کی مشہور فلموں میں 2015 کی اجے دیو گن اور تبو کی فلم ’درشیام‘ 2016 کی عرفان خان کی فلم ’مداری‘ 2011 کی جان ابراہم کی فلم ’فورس‘ 2017 کی ارجن رام پال اور فرحان اختر کی پولیٹیکل تھرلر فلم ’ڈیڈی‘ اور 2017 کی تھرلر رومانٹک فلم ’جولی 2‘ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ اداکار رشی کپور 67 سال کی عمر میں چل بسے

نشی کانت کامت کی موت پر متعدد اداکاروں، فلم سازوں اور دیگر شوبز شخصیات سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو فلم انڈسٹری کے لیے نقصان قرار دیا۔

نشی کانت کی فلم فورس 2011 میں سامنے آئی تھی—اسکرین شاٹ
نشی کانت کی فلم فورس 2011 میں سامنے آئی تھی—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024