• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شادی کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ متحد

شائع August 16, 2020
دونوں شادی کے رشتے کو بچانا چاہتے ہیں، رپورٹس—فائل فوٹو: وائر امیج
دونوں شادی کے رشتے کو بچانا چاہتے ہیں، رپورٹس—فائل فوٹو: وائر امیج

گزشتہ ماہ جولائی میں معروف امریکی ریپر، موسیقار و ارب پتی فیشن آئیکون 43 سالہ کانیے ویسٹ نے اپنی مبہم سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے ماضی میں اہلیہ کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا۔

کانیے ویسٹ نے اپنی متعدد ٹوئٹس میں ماضی میں اہلیہ کم کارڈیشین کے حوالے سے کئی انکشافات کیے لیکن بعد ازاں انہوں نے تمام ٹوئٹس ڈیلیٹ کردی تھیں۔

کانیے ویسٹ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ماضی میں جب ان کی اہلیہ ان کے ساتھی ریپر و گلوکار میک مل سے ملی تھیں تب انہوں نے اہلیہ کو طلاق دینے کا سوچا تھا۔

کانیے ویسٹ نے مذکورہ معاملے پر مزید کوئی وضاحت نہیں کی تھی اور جلد ہی اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ بھی کردی تھیں۔

کانیے ویسٹ کی ٹوئٹس کے بعد ان کی اہلیہ 39 سالہ کم کارڈیشین نے بھی چند دن بعد خاموشی توڑتے ہوئے شوہر کی دماغی صحت کے حوالے سے بات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کم کارڈیشین کو طلاق دینے کا سوچا تھا، کانیے ویسٹ

کم کارڈیشین نے شوہر کی جانب سے ٹوئٹس میں متعدد انکشافات کیے جانے کے بعد اپنی انسٹاگرام لائیو فیڈ میں شوہر کی باتوں پر خاموشی توڑتے ہوئے لوگوں کو شوہر سے ہمدردی کرنے کی اپیل کی تھی۔

ٹی وی ریئلٹی اسٹار کم کارڈیشین نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو گزارش کی کہ وہ ان کے شوہر کانیے ویسٹ سے محبت اور ہمدری کا اظہار کریں، کیوں کہ وہ اس وقت ذہنی مشکلات کا شکار ہیں۔

کانیے ویسٹ نے گزشتہ ماہ جولائی میں انکشاف کیا تھا کہ ماضی میں انہوں نے بیوی کو طلاق دینے کا سوچا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی
کانیے ویسٹ نے گزشتہ ماہ جولائی میں انکشاف کیا تھا کہ ماضی میں انہوں نے بیوی کو طلاق دینے کا سوچا تھا—فائل فوٹو: اے ایف پی

کم کارڈیشین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ چوں کہ حال ہی میں خود کانیے ویسٹ نے بھی اعتراف کیا ہے تو اب وہ بھی مداحوں کو آگاہ کر رہی ہیں کہ ان کے شوہر ڈپریشن اور ذہنی تناؤ اور مسائل کا شکار ہیں۔

کم کارڈیشین نے کہا کہ انہوں نے ماضی میں شوہر کی ذہنی حالت پر اس لیے بات نہیں کی کیوں کہ وہ اپنے اہل خانہ کا تحفظ چاہتی تھیں، تاہم اب انہیں لگتا ہے کہ ذہنی صحت کے مسائل کو چھپایا نہیں جا سکتا۔

دونوں کے درمیان ازدواجی زندگی کےحوالے سے اس وقت بحث شروع ہوئی جب کانیے ویسٹ نے کچھ دن قبل ہی آئندہ امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں کانیے ویسٹ نے صدارتی انتخابات کے لیے نامزدگی فارم حاصل کرکے انتخابی مہم بھی شروع کردی تھی، تاہم امریکی میڈیا میں خبریں تھیں کہ شوہر کی جانب سے صدارتی انتخابات لڑنے پر کم کارڈیشین ناخوش دکھائی دی تھیں۔

پیپلز میگزین نے چند دن قبل اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کانیے ویسٹ کی جانب سے طلاق کی بات کہے جانے کے بعد کم کارڈیشین خفا ہوگئی ہیں اور شوہر کے صدارتی انتخابات لڑنے سے بھی ناخوش ہیں۔

کم کارڈیشین شوہر کے صدارتی انتخابات لڑنے سے بھی ناخوش ہیں، رپورٹس—فوٹو: رائٹرز
کم کارڈیشین شوہر کے صدارتی انتخابات لڑنے سے بھی ناخوش ہیں، رپورٹس—فوٹو: رائٹرز

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تھا کہ کم کارڈیشین نے اپنی شادی بچانے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں اور وہ اس حوالے سے شوہر کانیے ویسٹ کی ذہنی حالت سے بھی فکر مند ہیں۔

مزید پڑھیں: کم کارڈیشین نے کانیے ویسٹ کے طلاق کے بیان پر خاموشی توڑ دی

اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں اپنے رشتوں میں خرابی روکنے کے لیے متحد ہوگئے ہیں اور دونوں نے مصروفیات سے وقت نکال کر بچوں سمیت پرتعیش مقام پر چھٹیاں منانے کے لیے 500 ایکڑ کا فارم ہاؤس کرائے پر لے لیا۔

شوبز ویب سائٹ پیج سکس نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اپنی شادی کو بچانے کے لیے کم کارڈیشین اور کانیے ویسٹ متحد ہوگئے اور دونوں نے ایک ساتھ اچھا وقت گزارنے کے لیے ریاست کولاراڈو میں ایک پرتعیش ریزارٹ کرائے پر حاصل کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 500 ایکڑ پر پھیلے ریزارٹ کا ایک رات کا کرایہ 43 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 72 لاکھ روپے سے زائد ہے اور مذکورہ ریزارٹ پر شکار کرنے کی سہولت سمیت کئی بلند پہاڑ، جھیل اور کئی خوبصورت نظارے بھی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دونوں نے پرتعیش ریزارٹ میں ایک ساتھ بچوں کے ساتھ تنہائی میں وقت گزار کر اپنے ٹوٹتے رشتوں کو بچانے کا فیصلہ کیا، کیوں کہ دونوں کسی بھی صورت میں شادی کو ختم نہیں کرنا چاہتے۔

خیال رہے کہ کانیے ویسٹ اور کم کارڈیشین نے 2014 میں شادی کی اور ان کے 4 بچے بھی ہیں۔

اب دونوں تلخیاں دور کرنے کے لیے متحد ہوگئے—فائل فوٹو: اے پی
اب دونوں تلخیاں دور کرنے کے لیے متحد ہوگئے—فائل فوٹو: اے پی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024