• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یاسر حسین سے جلد شادی کیوں کی؟ اقرا عزیز نے راز بتادیا

شائع August 16, 2020 اپ ڈیٹ August 17, 2020
لوگوں کے بلاوجہ سوالات سے بچنے کے لیے جلد شادی کی، اداکارہ—فائل فوٹو: یاسر حسین انسٹاگرام
لوگوں کے بلاوجہ سوالات سے بچنے کے لیے جلد شادی کی، اداکارہ—فائل فوٹو: یاسر حسین انسٹاگرام

گزشتہ برس دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جانے والی اقرا عزیز نے شادی کے 9 ماہ بعد جلدی شادی کرنے کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کچھ خاص وجوہات کی وجہ سے یاسر حسین سے جلد شادی کی۔

یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی 28 دسمبر 2019 کو ہوئی تھی اور انہوں نے جولائی 2019 کو کراچی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز شو کے دوران منگنی کی تھی۔

یاسر حسین نے شو کے دوران اقرا عزیز کو منگنی کی پیش کش کی تھی، جسے اداکارہ نے قبول کیا تھا، بعد ازاں دونوں نے شو کے دوران کیمروں کے سامنے ایک دوسرے کو بوسہ بھی دیا تھا، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

منگنی کے چند ماہ بعد ہی دونوں نے کراچی میں شادی کرلی تھی اور اب اداکارہ نے جلد شادی کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وضاحت پیش کی کہ انہوں نے شادی کرنے میں جلدی کیوں کی؟

اداکارہ عفت عمر کو دیے گئے انٹرویو میں اقرا عزیز نے یاسر حسین سے تعلقات، شادی اور محبت پر بات کرنے سمیت اپنے کیریئر سے متعلق بھی بات کی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

انٹرویو کے دوران جب عفت عمر نے ان سے یاسر حسین سے جلد شادی کرنے سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ نے جواب دیا کہ دراصل دونوں کے تعلقات استوار ہونے پر لوگ طرح طرح کی باتیں کر رہے تھے اور ان سے سوالات پوچھے جانے لگے تھے۔

اقرا عزیز کے مطابق لوگ ان سے ڈیٹنگ اور ملاقاتوں سے متعلق سوالات کرتے تھے، جس سے وہ تنگ آگئی تھیں اور جب انہوں نے پہلے ہی یاسر حسین کو اپنا شریک حیات بنانے کا فیصلہ کر لیا تھا تو اس لیے انہوں نے شادی میں جلدی کی۔

یہ بھی پڑھیں: لکس ایوارڈز میں یاسر حسین نے سب کے سامنے اقراء عزیز سے منگنی کرلی

اقرا عزیز کے مطابق انہیں اسلامی ملک میں شادی سے قبل ملاقاتوں کے طعنے دیے جاتے تھے اور انہوں نے ایسی باتوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے جلدی شادی کی۔

ایک اور سوال کے جواب میں اقرا عزیز نے انکشاف کیا کہ ان کے اور یاسر حسین کے درمیان 2018 میں کینیڈا کے دورے کے دوران تعلقات استوار ہوئے اور انہوں نے اسی دوران ایک دوسرے کو پسند کرنا شروع کردیا۔

انہوں نے یاسر حسین کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں کھانا بنا کر کھلانے سمیت ان کے لیے کئی کام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: یاسر حسین اور اقرا عزیز کب تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے؟

انہوں نے اعتراف کیا کہ یاسر حسین انہیں حوصلہ دیتے ہیں جبکہ وہ ان سے شادی سے قبل مایوس ہوجاتی تھیں لیکن شادی کے بعد ان میں یاسر کی وجہ سے حوصلہ آیا۔

دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا جاتا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کی جوڑی کو بہت سراہا جاتا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ایک اور سوال کے جواب میں اقرا عزیز نے بتایا کہ وہ انتہائی کم عمری میں محض 15 سال کی عمر میں شوبز میں آئی تھیں اور انہیں والدہ اور بڑی بہن نے ڈراموں میں کام کرنے کی مشروط اجازت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اقرا عزیز اور یاسر حسین کی شادی کی تقاریب کا آغاز

اقرا عزیز کے مطابق انہوں نے 2013 کے ڈرامے 'کسے اپنا کہیں' سے کیریئر کا آغاز کیا جبکہ ان کی والدہ نے انہیں اس شرط پر کام کرنے کی اجازت دی کہ اگر ایک سال تک انہوں نے اداکاری میں اچھا نام کمایا تو ٹھیک ہے، ورنہ انہیں واپس آکر اپنی تعلیم مکمل کرنی پڑے گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ کے مطابق انہوں نے 15 سال کی عمر میں اداکاری کا آغاز کیا اور انہیں اب انڈسٹری میں 7 سال ہوچکے ہیں، اس دوران انہوں نے جو بھی کام کیا، اس پر انہیں فخر ہے۔

مزید پڑھیں: اقرا عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھ گئے

انہوں نے انکشاف کیا کہ کئی افراد نے تو انہیں جلدی شادی کرنے سے بھی روکا تھا، تاہم جب انہوں نے شادی کرلی تو وہی لوگ انہیں کہتے تھے کہ اچھا کیا۔

اقرا عزیز نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اچھی عمر اور اچھے وقت میں شادی کی اور وہ یاسر حسین سے شادی کرکے بہت خوش ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024