• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کا تیسرا دن بارش کی نذر ہوگیا

شائع August 16, 2020
دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز صبح سے ہی بارش شروع ہوگئی — فوٹو: اے ایف پی
دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز صبح سے ہی بارش شروع ہوگئی — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کا کھیل بارش اور کم روشنی کے باعث نہ ہوسکا۔

ساؤتھمپٹن میں ہفتہ کے روز صبح سے ہی بارش شروع ہوگئی جو کئی گھنٹے جاری رہی اور اس کے بعد کم روشنی کے باعث کھیل ممکن نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے وکٹ کیپر محمد رضوان کی ذمہ دارانہ نصف سنچری کی بدولت دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 9 وکٹوں پر 223 رنز بنالیے۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز قومی ٹیم نے کھیل کا آغاز کیا تو بابراعظم 25 اور محمد رضوان 4 رنز پر کھیل رہے تھے جبکہ مجموعی اسکور 126 رنز تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 9 وکٹوں پر 223 رنز بنالیے

بارش کے باعث کھیل تاخیر کا شکار ہوا لیکن جب کھیل شروع ہوا تو دونوں بلے بازوں نے ذمہ دارانہ انداز میں اننگز کو آگے بڑھایا تاہم بابراعظم ایک موقع پر 47 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

بابر اعظم 158 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد یاسر شاہ نے رضوان کا ساتھ دیتے ہوئے اسکور 171 تک پہنچایا گوکہ ان کا حصہ صرف 5 رنز تھا۔

شاہین شاہ آفریدی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد عباس 2 رنز بنا کر اسٹورٹ براڈ کی وکٹ بن گئے، اس وقت پاکستان کا اسکور 215 رنز تھا۔

میدان میں قبل ازوقت اندھیرا چھا جانے کے باعث دوسرے روز کے کھیل کو بھی جلدی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: پاکستان مشکل کا شکار،11 سال بعد واپسی کرنے والے فواد صفر پر آؤٹ

محمد رضوان 60 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ نسیم شاہ ایک رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں میزبان انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

مانچسٹر میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024