• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مولانا طارق جمیل اور جیک ما سمیت 184 شخصیات سول ایوارڈز کیلئے نامزد

شائع August 14, 2020 اپ ڈیٹ August 15, 2020
تمام شخصیات کو آئندہ سال 23 مارچ کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا — فائل فوٹو
تمام شخصیات کو آئندہ سال 23 مارچ کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا — فائل فوٹو

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر 184 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان کردیا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی 'اے پی پی' کے مطابق ان شخصیات کو اپنے اپنے شعبوں میں عمدہ کارکردگی اور بہترین خدمات کا مظاہرہ کرنے پر 23 مارچ کو 'یوم پاکستان' کے موقع پر تقریب میں ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

صدر مملکت کی جانب سے 24 شخصیات کے لیے ستارہ شجاعت، 27 کے لیے ستارہ امتیاز، 23 کے لیے تمغہ شجاعت، 46 کے لیے تمغہ امتیاز، 7 کے لیے نشان امتیاز، 2 کے لیے ہلال امتیاز، ایک کے لیے ہلال قائد اعظم، 2 کے لیے ستارہ پاکستان، 6 کے لیے ستارہ قائد اعظم، ایک کے لیے ستارہ خدمت، ایک کے لیے تمغہ پاکستان، ایک کے لیے تمغہ قائد اعظم جبکہ 44 شخصیات کے لیے صدارتی تمغہ حسن کارکردگی کا اعلان کیا گیا ہے۔

ہلال امتیاز

  • پروفیسر ڈاکٹر انوار الحسن گیلانی (سندھ) سائنس (دوا سازی سائنس)
  • ڈاکٹر آصف محمود جاہ (پنجاب) عوامی خدمت

ہلال قائد اعظم

  • جیک ما (چین) پاکستان کے لیے خدمات

ستارہ پاکستان

  • جیونگ لی کیوں (کوریا) خدمات پاکستان
  • سلمیٰ عطااللہ جان (کینیڈا) پاکستان کیلئے خدمات

ستارہ شجاعت

  • جواد قمر (پنجاب) بہادری
  • صفیہ (شہید) (خیبر پختونخوا) بہادری
  • حیات اللہ (خیبر پختونخوا) بہادری
  • ملک سردار خان (شہید) (خیبر پختونخوا) بہادری
  • ممتاز خان داوڑ (شہید) (خیبر پختونخوا) بہادری
  • حیات اللہ خان داور ہرماز (شہید) (خیبر پختونخوا) بہادری
  • ملک محمد نیاز خان (شہید) (خیبر پختونخوا) بہادری
  • سپاہی اختر خان (شہید) (خیبر پختونخوا) بہادری
  • محمد نوید صادق (پنجاب) بہادری
  • مہر محمد یاسر منظور (شہید) (پنجاب) بہادری
  • شفقت اللہ ملک (خیبر پختونخوا) بہادری
  • پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا (شہید) (پنجاب) بہادری
  • پروفیسر حافظ مقصود احمد (شہید) (پنجاب) بہادری
  • ڈاکٹر بشیر احمد (شہید) (پنجاب) بہادری
  • ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی (شہید) (پنجاب) بہادری
  • ڈاکٹر محمد آصف (شہید) (پنجاب) بہادری
  • ڈاکٹر شفقت اللہ (شہید) (سندھ) بہادری
  • ڈاکٹر یونس چنہ (شہید) (سندھ) بہادری
  • ڈاکٹر ولایت علی گوپانگ (شہید) (سندھ) بہادری
  • پروفیسر ڈاکٹر محمد جاوید (شہید) (خیبر پختونخوا) بہادری
  • ڈاکٹر منیر خان (شہید) (خیبر پختونخوا) بہادری
  • ڈاکٹر اسامہ ریاض (شہید) (گلگت بلتستان) بہادری
  • ملک اشدر (شہید) (گلگت بلتستان) بہادری
  • ڈاکٹر محمد اخلاق (شہید) (آزاد جموں و کشمیر) بہادری

ستارہ امتیاز

  • عبد الحمید (پنجاب) سائنس (طبیعیات)
  • راجہ شاہد نذیر (پنجاب) انجینئرنگ (مکینیکل)
  • عبد المجید تلوکر (پنجاب) انجینئرنگ (میٹالرجی)
  • ڈاکٹر ساجد بلوچ (پنجاب) انجینئرنگ (الیکٹرانکس)
  • نعیم اللہ ڈار (پنجاب) انجینئرنگ (مکینیکل)
  • حیدر علی بھٹی (پنجاب) انجینئرنگ (ایرو اسپیس)
  • محمد سلیم (پنجاب) انجینئرنگ (کیمیکل)
  • امین بہادر (خیبر پختونخوا) انجینئرنگ (مکینیکل)
  • فیضان منصور (اسلام آباد) انجینئرنگ (نیوکلیئر سیفٹی ریگولیشن)
  • محمد انیق (سندھ) انجینئرنگ (سول)
  • پروفیسر ڈاکٹر نثار احمد صدیقی (مرحوم) (سندھ) تعلیم
  • پروفیسر ڈاکٹر فرحان سیف (پنجاب) تعلیم
  • عبد القادر (مرحوم) کھیل (کرکٹ)
  • سینئر روتھ لیوس (مرحوم) عوامی خدمت
  • بریگیڈر رانا عرفان شکیل رامے (پنجاب) پبلک سروس
  • لیفٹیننٹ کرنل فاروق شہباز (پنجاب) پبلک سروس
  • پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود (سندھ) پبلک سروس
  • سبینہ کھتری عوامی خدمت
  • احمد عرفان اسلم پبلک سروس
  • عدنان اسدار علی (سندھ) انسان دوستی
  • پیر سید لخت اے حسنین (پنجاب) انسان دوستی

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی

  • روتھ وینی لیکارڈل (سویڈن) پاکستان کیلئے خدمات
  • لیاقت علی (پنجاب) سائنس (لیزر اور آپٹکس)
  • ڈاکٹر محمد فُضیل (خیبر پختونخوا) سائنس (کیمسٹری)
  • ڈاکٹر کرن اقبال (سندھ) سائنس (کیمسٹری)
  • ڈاکٹر قرة العین (خیبر پختونخوا) سائنس (پلازما فزکس)
  • انعام الرحمٰن (پنجاب) انجینئرنگ (نیوکلیئر)
  • منیر احمد (پنجاب) انجینئرنگ (پروسیس کنٹرول اینڈ ایجنگ مینجمنٹ)
  • ڈاکٹر شکیل عباس رفیع (سندھ) انجینئرنگ (نیوکلیئر)
  • عمر اصغر (پنجاب) انجینئرنگ (بجلی)
  • ڈاکٹر محمد مظہر اقبال (پنجاب) انجینئرنگ (کیمیکل)
  • ڈاکٹر عامر شہزاد (پنجاب) کنٹرول انجینئرنگ
  • زاہد نور پراچہ (سندھ) انجینئرنگ (الیکٹرانکس)
  • سلیم اختر (پنجاب) انجینئرنگ (مکینیکل)
  • پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل (پنجاب) تعلیم
  • پروفیسر ڈاکٹر رئیسہ بیگم گل (خیبر پختونخوا) تعلیم (نرسنگ)
  • فرحان محبوب (خیبر پختونخوا) کھیل (اسکواش)
  • محمد عرفان (پنجاب) کھیل (کبڈی)
  • حیدر علی (پنجاب) کھیل (پیرالمپک ایتھلیٹ)
  • مولانا طارق جمیل (پنجاب) مذہبی اسکالر
  • عبدالماجد قریشی (خیبر پختونخوا) سماجی خدمت

ستارہ قائد اعظم

  • یِنگ یونگ (چین) پاکستان کیلئے خدمات
  • لی فان گرون (چین) پاکستان کیلئے خدمات
  • لے مِنگ شان (چین )پاکستان کیلئے خدمات
  • پروفیسر ڈاکٹر سیلال سوئدان (ترکی) پاکستان کیلئے خدمات
  • ڈاکٹر طارق شفیع (مرحوم) (برطانیہ) پاکستان کیلئے خدمات
  • میاں فیصل راشد (برطانیہ) پاکستان کیلئے خدمات

ستارہ خدمت

  • رچرڈ گیری ہوروِز (امریکا) پاکستان کیلئے خدمات

تمغہ پاکستان

  • جین ٹیلر (ڈنمارک) پاکستان کیلئے خدمات

تمغہ شجاعت

  • محمد رفیق (پاکستان) بہادری
  • فدا حسین (گلگت بلتستان) بہادری
  • علی آفتاب تارڑ (پنجاب) بہادری
  • سید شہزاد حسان (پنجاب) بہادری
  • ہارون راشد خان (خیبر پختونخوا) بہادری
  • فخرالدین (پنجاب) بہادری
  • میاں خان (پنجاب) بہادری
  • محمد فہیم رضا خان (سندھ) بہادری
  • ملک واسد خان (خیبر پختونخوا) بہادری
  • مولوی گل داد خان (خیبر پختونخوا) بہادری
  • ملک اسلم نور خان (خیبر پختونخوا) بہادری
  • محمد رفیع (شہید) (خیبر پختونخوا) بہادری
  • داؤد خان (شہید) خیبر پختونخوا) بہادری
  • عالم زیب (شہید) (خیبر پختونخوا) بہادری
  • اللہ رکھا (مرحوم) (آزاد جموں و کشمیر) بہادری
  • شکیلہ ناز (شہید) (خیبر پختونخوا) بہادری
  • گُنچا سرتاج (شہید) (خیبر پختونخوا) بہادری
  • اعتزاز احمد گورایا (بلوچستان) بہادری
  • ساجد خان مہمند (خیبر پختونخوا) بہادری
  • ایس آئی پی شاہد علی (شہید) بہادری
  • محمد افتخار (شہید) بہادری
  • خدا یار (شہید) بہادری
  • حسان علی (شہید) بہادری

تمغہ امتیاز

  • محمد سلیمان محسود (پاکستانی) پاکستان کیلئے خدمات
  • محمد جنید (پاکستانی) پاکستان کیلئے خدمات
  • محمد طاہر جاوید (امریکا) پاکستان کیلئے خدمات
  • ڈاکٹر نویدا ناصر (پنجاب) سائنس (کیمسٹری)
  • ظفر اقبال بیگ (پنجاب) سائنس (کیمسٹری)
  • ڈاکٹر منظور حسین (پنجاب) زرعی سائنس
  • پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (پنجاب) زراعت/پلانٹ کی افزائش اور جنیاتیات
  • ڈاکٹر فیصل شہزاد (پنجاب) مٹیریل سائنس
  • ڈاکٹر سید شبر عباس رضوی (اسلام آباد) انجینئرنگ (مٹیریل سائنس)
  • محمد اقبال قریشی (پنجاب) انجینئرنگ (مائننگ)
  • محمد رضوان الحق (پنجاب) انجینئرنگ (کیمیکل)
  • محمد اجمل (پنجاب) انجینئرنگ (الیکٹرونکس)
  • ڈاکٹر علی کامران (خیبر پختونخوا) انجینئرنگ (ایرواسپیس)
  • ڈاکٹر ناصر ماجد مرزا (پنجاب) تعلیم
  • پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی (پنجاب) تعلیم
  • پروفیسر ڈاکٹر نعمان احمد (سندھ) تعلیم
  • پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی (سندھ) تعلیم اور ہیلتھ سائنسز
  • ڈاکٹر یاسر محمود یوسفزئی (خیبر پختونخوا) میڈیسن
  • زیبا شہناز (سندھ) آرٹس (اداکاری)
  • عبدالماجد جہانگیر (سندھ) آرٹس (اداکاری)
  • جاوید منصور بابر (خیبر پختونخوا) آرٹس (ڈرامہ اداکاری)
  • حبیب الرحمٰن پانیزئی (بلوچستان) آرٹس (ڈرامہ اداکاری)
  • فیاض خان خویشگی (خیبر پختونخوا) آرٹس (گلوکاری)
  • پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف خان (خیبر پختونخوا) آرٹس (آرکیالوجی)
  • حمید اللہ شاہ ہاشمی (پنجاب) ادب (مصنف)
  • ڈاکٹر یار محمد مغموم خٹک (خیبر پختونخوا) ادب (مصنف)
  • شاہ مرزا (گلگت بلتستان) ادب (شینا زبان میں قرآن کا ترجمہ)
  • پروفیسر رحمت اللہ درد (مرحوم) (خیبر پختونخوا) ادب (شاعر)
  • ڈاکٹر سید فیصل محمود (سندھ) عوامی خدمت
  • محمد الیاس ایوب (آزاد جموں و کشمیر) عوامی خدمت
  • سید عامر محمود (پنجاب) عوامی خدمت
  • زبیر علی (خیبر پختونخوا) عوامی خدمت
  • ڈاکٹر شہزاد اکبر (خیبر پختونخوا) عوامی خدمت
  • ڈاکٹر محمد فاروق (بلوچستان) عوامی خدمت
  • منظور احمد (گلگت بلتستان) عوامی خدمت
  • ڈاکٹر ممتاز احمد خان (آزاد جموں و کشمیر) عوامی خدمت
  • فیصل ایدھی (سندھ) سماجی بہبود
  • پروفیسر ڈاکٹر شیران خان (بلوچستان) سماجی بہبود
  • غزالہ جمعہ خان (بلوچستان) سماجی بہبود
  • سلیمان خان (بلوچستان) سماجی کام/انسان دوستی
  • کیپٹن ریٹائرڈ محمد الیاس (اسلام آباد) بہادری
  • جاوید اقبال (پنجاب) بہادری
  • زاہد لطیف ملک (پنجاب) بہادری
  • فرید احمد خان (پنجاب) بہادری
  • عمر سعید (اسلام آباد) بہادری
  • محمد عاصم (سندھ) بہادری

تمغہ قائد اعظم

  • انومت امَت (تھائی لینڈ) پاکستان کیلئے خدمات

فنون لطیفہ سے وابستہ 40 شخصیات

ایوارڈز کے لیے منتخب کی گئی شخصیات میں انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے والی غیر ملکی شخصیات بھی شامل ہیں۔

صدر پاکستان نے جہاں غیر ملکی شخصیات کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے، وہیں صدر مملکت نے میوزک، اداکاری، ادب اور دیگر فنون لطیفہ کے شعبہ جات سے بھی متعدد شخصیات کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات،ریما اور بابرہ سمیت 8 شوبز شخصیات نے سول ایوارڈز وصول کرلیے

صدر مملکت نے نشان امتیاز ایوارڈ کے لیے معروف مصور مرحوم صادقین نقوی، پروفیسر شاکر علی، مرحوم ظہور الحق، لیجنڈ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین، ڈاکٹر جمیل جالبی، مرحوم محمد جمیل خان اور مرحوم شاعر احمد فراز کو منتخب کیا ہے۔

احمد فراز کو بھی بعد از مرگ نشان امتیاز ایوارڈ دیا جائے گا—فائل فوٹو: فیس بک
احمد فراز کو بھی بعد از مرگ نشان امتیاز ایوارڈ دیا جائے گا—فائل فوٹو: فیس بک

صدر مملکت نے ستارہ امتیاز کے لیے ادکارہ بشریٰ انصاری، اداکار طلعت حسین، آرٹسٹ محمد عمران قریشی، ڈراما نگار سلطانہ صدیقی، اداکار سید فاروق قیصر اور اینکر پرسن نعیم الطاف بخاری کو منتخب کیا ہے۔

اداکار طلعت حسین کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا—فائل فوٹو: فیس بک
اداکار طلعت حسین کو بھی ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا—فائل فوٹو: فیس بک

صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ایوارڈ کے لیے اداکارہ سکینہ سموں، ہمایوں سعید، گلوکار علی ظفر، گلوکار محمد علی شہکی، گلوکارہ مرحومہ مہہ جبین قزلباش، اداکار نعمت اللہ الیاس نعمت، اداکارہ صائمہ شاہ الیاس ریشم، آنجہانی گلوکار کرشن جی، گلوکارہ حنا نصر اللہ، موسیقار دریان خان، موسیقار ذوالفقار علی، آرٹسٹ ڈاکٹر عبدالقدوس عارف، لکھاری سرمد صحبائی، لکھاری ماہتاب محبوب، مرزا اطہر بیگ، اباسین یوسف زئی اور تاج جویو سمیت دیگر آرٹسٹوں کو بھی منتخب کیا ہے۔

اداکارہ سکینہ سموں کو بھی صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا جائے گا—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ سکینہ سموں کو بھی صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ایوارڈ سے نوازا جائے گا—فائل فوٹو: فیس بک

صدر پاکستان نے مجموعی طور پر فنون لطینہ کے مختلف شعبوں سے 40 شخصیات کو اعلیٰ سول ایوارڈز کے لیے منتخب کیا ہے اور ان تمام شخصیات کو آئندہ سال 23 مارچ کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

ادیب و مؤرخ تاج جویو کو بھی صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا—فائل فوٹو: فیس بک
ادیب و مؤرخ تاج جویو کو بھی صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024