• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

بولی وڈ کی جوڑی نے قانونی طور پر ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں

شائع August 14, 2020
رنویر شورے اور کونکنا سین نے  2010 میں شادی کی تھی— فوٹو: نیوز 18
رنویر شورے اور کونکنا سین نے 2010 میں شادی کی تھی— فوٹو: نیوز 18

بولی وڈ اداکارہ کونکنا سین شرما اور رنویر شورے نے قانونی طور پر ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی۔

یوں تو بولی وڈ فلم نگری کی اس جوڑی 2015 سے علیحدگی اختیار کی ہوئی تھی لیکن اب دونوں کے درمیان قانونی طو پر طلاق ہوگئی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کونکنا سین شرما اور رنویر شوری کی طلاق 2 ماہ قبل ہونی تھی لیکن تکنیکی وجوہات کی وجہ سے کاغذی کارروائی جو آن لائن ہونی تھی اس کے لیے 3 اگست کی تاریخ طے کی گئی تھی۔

تاہم بعدازاں طلاق کی کارروائی مزید التوا کا شکار ہونے کے بعد 13 اگست کو مکمل ہوگئی اور دونوں شادی کے بندھن سے قانونی طور پر آزاد ہوگئے۔

رنویر شورے اور کونکنا سین نے 2010 میں شادی کی تھی تاہم دونوں گزشتہ 5 برس سے علیحدہ زندگی گزار رہے تھے۔

بولی وڈ کی اس جوڑی نے خاموشی سے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ وہ آئے اور ایک دوسرے سے الگ ہوگئے لیکن اس کے باوجود ایک طویل عرصے بعد یہ پُرامن طلاقوں میں سے ایک تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کے درمیان کوئی دشمنی نہیں تھی لیکن وہ ایک جوڑی کی حیثیت سے ایک دوسرے سے صلح نہیں کرسکے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق طلاق سے متعلق رابطہ کرنے پر دونوں کی جانب سے کوئی جواب سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ کونکنا سین شرما اور رنویر شورے نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق کافی خاموشی اختیار کی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ایک جانب کونکنا سین شرما نے ایک مرتبہ رنویر سے علیحدگی سے متعلق ٹوئٹ کیا تھا جس کے بعد ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے وضاحت دی تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ٹوئٹر پر اس لیے آگاہ کیا تھا کیونکہ وہ اپنی ذاتی زندگی کو موضوعِ گفتگو نہیں بنانا چاہتی تھیں اور وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں سے لطف اندوز نہیں ہوتیں۔

دوسری جانب رنویر شورے نے ستمبر 2017 میں 'تتلی' فلم کے ٹریلر کے لانچ پر صرف ایک مرتبہ تصدیق کہ وہ دونوں اب ساتھ نہیں ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

رنویر شورے نے مزید کہا تھا کہ وہ صرف خود کو اس علیحدگی کا ذمہ دار قرار دیتے ہیں۔

خیال رہے کہ رنویر اور کونکنا سین نے 'ٹریفک سگنل'، 'آجا نچ لے'، گھور ہری داستان' اور 'مکسڈ ڈبلز' نامی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔

رنویر شورے نے 2016 میں کونکنا سین کی ڈائریکٹ کی گئی فلم 'آ ڈیتھ ان دی گنج' میں بھی اداکاری کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024