• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بارسلونا میں آتشزدگی کے نتیجے میں 3 پاکستانی باشندے جاں بحق

شائع August 14, 2020
فائل فوٹو:اے ایف پی
فائل فوٹو:اے ایف پی

پولیس کے مطابق شمال مشرقی ہسپانوی شہر بارسلونا میں آتشزدگی کے نتیجے میں 3 پاکستانی باشندے جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے واقعے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

پولیس ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ آتشزدگی شہر کے بارسلونیٹا ضلع میں ایک عمارت کے تہہ خانے میں صبح سویرے ہوئی جس میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید پڑھیں: 4 روز میں دنیا کے 7 ممالک میں آتشزدگی کے واقعات

ان کا کہنا تھا کہ 'مرنے والے تینوں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا'۔

میئر کے دفتر نے بتایا کہ واقعے میں چار زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ بارسلونا کیٹالونیا خطے کا معاشی مرکز ہے اور جہاں تارکین وطن کی ایک بڑی تعداد مکین ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اردن: گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں 13 پاکستانی جاں بحق

رواں ماہ کے آغاز سے اب تک دنیا بھر میں آتشزدگی کے کئی بڑے واقعات رو نما ہوچکے ہیں جن میں سب سے زیادہ تباہ کن بیروت میں ہونے والا دھماکا تھا۔

3 سے 6 اگست کے درمیان 7 ممالک میں آگ لگی جبکہ چین اور بیروت میں ہونے والے دھماکوں میں مالی نقصان کے ساتھ ساتھ جانی نقصان بھی ہوا۔

جن ممالک میں یہ واقعات پیش آئے ان میں چین، لبنان، فرانس، شمالی کوریا، عراق، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 2 دسمبر 2019 کو وادی اردن میں زرعی زمین پر عارضی رہائش گاہوں پر لگنے والی آگ کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 13 پاکستانی شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں ایک گھر میں آگ لگنے کے واقعے میں 6 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024