• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm

صنم بلوچ نے پہلی مرتبہ بیٹی کی تصاویر شیئر کردیں

شائع August 13, 2020
کافی وقت سے صنم بلوچ ٹی وی اسکرین پر نظر نہیں آئیں — فوٹو: انسٹاگرام
کافی وقت سے صنم بلوچ ٹی وی اسکرین پر نظر نہیں آئیں — فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی نامور اداکارہ اور مارننگ شو ہوسٹ صنم بلوچ نے سوشل میڈیا پر پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کی تصاویر جاری کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

صنم بلوچ نے 2013 میں اداکار و میزبان عبداللہ فرحت سے شادی کی تھی اور 2018 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

عبداللہ فرحت نے اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی تھی جبکہ صنم بلوچ نے مبہم انداز میں علیحدگی کی بات کی تھی۔

مزید پڑھیں: صنم بلوچ کی اچانک شادی اور پھر علیحدگی؟

جس کے بعد وہ مختلف ڈراموں اور شوز میں نظر بھی آئیں اور ان کا آخری ڈراما 'خاص' تھا جو گزشتہ برس نشر ہوا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خاص ڈرامے کے بعد سے صنم بلوچ ٹی وی اسکرین پر نظر نہیں آئیں نہ ہی انہوں نے کسی مارننگ شو کی میزبانی یا اس میں شرکت کی۔

صنم بلوچ نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصاویر جاری کرکے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا جس کے بعد سے مداحوں کا سوال ہے کہ آخر اداکارہ نے دوسری شادی کب اور کس سے کی۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں بچی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں ماں بیٹی نے ایک ہی رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے۔

انہوں نے دیگر تصاویر بھی جاری کیں جس میں بچی کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہوئی ہے۔

صنم بلوچ کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے پر اکثر مداحوں کا کہنا تھا کہ یہ ان کی بیٹی نہیں بلکہ بھانجی ہے جبکہ کچھ نے یہ بھی پوچھا کہ انہوں نے دوسری شادی کب کی؟

یہ بھی پڑھیں: کیا صنم بلوچ کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں درست ہیں؟

علاوہ ازیں فیشن اور شوبز سے وابستہ صحافی محمد اسد اللہ نے بھی صنم بلوچ کی بیٹی کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ وہ انکل بننے پر بہت خوش اور پُرجوش ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اس تصویر میں صنم بلوچ اپنی بیٹی کے ساتھ ہیں، انہوں نے اداکارہ اور بچی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بعدازاں صنم جنگ نے ماں بننے کی مبارک باد سے متعلق پوسٹس بھی شیئر کیں اور نیک خواہشات پر ان کا اطۃار تشکر بھی کیا۔

تاہم اداکارہ کی جانب سے اب تک اپنی دوسری شادی اور بیٹی کی پیدائش کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن مداحوں میں اس حوالے سے کافی تجسس پایا جاتا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025