• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

ایان علی نے اپنے پہلے میوزک البم کی آفیشل ویڈیو بھی ریلیز کردی

شائع August 13, 2020
ایان علی نے بیک وقت 7 گانے ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا — فوٹو: فیس بک
ایان علی نے بیک وقت 7 گانے ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا — فوٹو: فیس بک

'ڈالر اسمگلنگ' کیس سے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل، پروڈیوسر و گلوکارہ ایان علی نے اپنی پہلی میوزک البم کی آڈیو ریلیز کرنے کے بعد پہلے گانے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔

ماضی میں ایان علی نے فیشن شوز اور کچھ گانوں کی ویڈیوز میں ماڈلنگ کی تھی لیکن 5 برس قبل 2015 میں انہوں نے اس وقت زیادہ شہرت پائی جب وہ کرنسی اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار ہوئی تھیں۔

جس کے بعد رواں برس 11 جولائی کو انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں شوبز میں واپسی کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ڈالر اسمگلنگ کیس کی مرکزی کردار ایان علی کی شوبز میں واپسی

ایان علی نے اپنی ٹوئٹ اور انسٹاگرام پوسٹس میں لگژری گاڑیوں کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آئندہ ایک یا دو ہفتے میں بیک وقت ان کے 7 نئے گانے ریلیز ہوں گے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ساتھ ہی انہوں نے اس اُمید کا اظہار بھی کیا تھا کہ ان کے مداحوں کو 5 سال بعد ان کی شوبز میں واپسی پسند آئے گی اور گانوں کو بھی بہت پسند کیا جائے گا۔

جس کے بعد 3 اگست کو ایان علی نے اپنی پہلی میوزک البم کے گانے ریلیز کردیے تھے۔

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹوئٹر اور انسٹاگرامز پر جاری پوسٹس میں ایان علی نے لکھا تھا کہ 'میرا پہلا البم جس پر میں نے 5 برس پہلے کام شروع کیا تھا بالآخر ریلیز ہوگیا ہے'۔

ایان علی نے بتایا تھا کہ ان کے البم 'نتھنگ لائیک ایوری تھنگ' کی آفیشل اینی میٹڈ ویڈیوز، آفیشل میوزک ویڈیوز اور بہت کچھ جلد ریلیز کیا جائے گا۔

ماڈل و گلوکارہ کے گانے ان کے یوٹیوب چینل، میوزک اسٹریمنگ ایپس اور ویب سائٹس اسپاٹی فائی، ڈیزر اور گوگل پلے پر سنے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شوبز میں واپسی کے اعلان کے بعد ایان علی کا پہلا میوزک البم ریلیز

ایان علی نے بیک وقت 7 گانے ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم 3 اگست کو 8 گانے ریلیز ہوئے تھے۔

اپنی میوزک البم کی آڈیو جاری کرنے کے بعد اب ایان علی نے اپنی البم کے 2 گانوں کی ویڈیو بھی ریلیز کردی ہے۔

چند روز قبل انہوں نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں بتایا تھا کہ ان کے ڈیبیو البم 'نتھنگ لائیک ایوری تھنگ' کی آفیشل لیریکل ویڈیوز جاری کی جائیں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اور پھر 11 اگست کو اپنے گانے 'بی مائی فرینڈ' کی ویڈیو ریلیز کی تھی اور ان کے مطابق مداحوں نے ان کے اس گانے کو سب سے زیادہ پسند کیا تھا۔

جس کے بعد گزشتہ روز ایان علی نے اپنی البم کے ایک اور گانے 'اپ اینڈ ڈاؤن' کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے اور جلد ہی ان کے دیگر گانوں کی ویڈیوز بھی جاری کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ 2015 میں ایان علی کا گانا 'ارتھ کیوک' ریلیز ہوا تھا جسے اس وقت ایان علی کے البم نتھنگ لائیک ایوری تھنگ کا حصہ قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد کے بینظر انٹنرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جاتے وقت گرفتار کرکے ان سے 5 لاکھ امریکی ڈالر برآمد کیے گئے تھے۔

مذکورہ واقعے کے بعد ہی ان کا نام 'ڈالر اسمگلنگ گرل' پڑا تھا اور وہ کم از کم 4 ماہ تک جیل میں بھی رہیں اور ان کا کیس ملک کا اہم ترین کیس بھی تھا۔

ان پر فرد جرم عائد کرنے سمیت ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں بھی شامل کیا گیا تھا اور وہ فروری 2017 تک مذکورہ کیس کا عدالتوں میں سامنا کرتی رہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تاہم فروری میں سپریم کورٹ نے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی، جس کے بعد وہ 17 فروری 2017 کو دبئی روانہ ہوگئی تھیں۔

ان کے خلاف اسمگلنگ کیس ختم نہیں ہوا تھا اور انہیں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا اور گزشتہ برس مارچ میں سپریم کورٹ نے ان کے کیس کی سماعت کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ بادی النظر میں ملزمہ کرنسی اسمگلنگ میں ملوث پائی گئیں۔

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ضمانت حاصل کرنے کے بعد بیرون ملک جانے والی ماڈل ایان علی گزشتہ 3 سال میں سوشل میڈیا پر بھی انتہائی کم متحرک دکھائی دی تھیں لیکن اب وہ سوشل میڈیا پر اپنے میوزک کیریئر کے حوالے سے کافی سرگرم ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024