• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کا دفاع

شائع August 12, 2020
مجھے میری ٹیم کے کام پر فخر ہے، ہمیں اس کے بہترین نتائج ملے، امریکی سیکریٹری خارجہ — فائل فوٹو / اے ایف پی
مجھے میری ٹیم کے کام پر فخر ہے، ہمیں اس کے بہترین نتائج ملے، امریکی سیکریٹری خارجہ — فائل فوٹو / اے ایف پی

امریکی سیکریٹری خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ ان کے محکمے نے 2019 میں سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کے حوالے سے تمام قواعد و ضوابط پر عمل کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'رائٹرز' کے مطابق ان کا یہ بیان محکمہ خارجہ کے انسپکٹر جنرل کی رواں ہفتے اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ محکمہ خارجہ نے 2019 میں سعودی عرب کو اسلحے کے فروخت کے وقت اس سے یمن میں شہریوں کی ہلاکت کے خطرے کا مکمل اندازہ نہیں لگایا تھا۔

جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مائیک پومپیو نے بتایا کہ 'ہم نے اسلحے کی فروخت کے حوالے سے تمام قواعد و ضوابط پر عمل کیا۔'

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے عرب ریاستوں کو اسلحہ فروخت کرنے کے خلاف قرارداد ویٹو کردی

انہوں نے کہا کہ 'مجھے میری ٹیم کے کام پر فخر ہے، ہمیں اس کے بہترین نتائج ملے اور ہم نے جانیں ضائع ہونے سے بچائیں۔'

واضح رہے کہ امریکی کانگریس نے ٹرمپ انتظامیہ کے کانگریس کے جائزہ عمل کو نظر انداز کرتے ہوئے ایران سے کشیدگی کے معاملے پر ایمرجنسی ڈکلیئر کرکے سعودی عرب اور دیگر ممالک کو 8 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت کے مئی 2019 کے فیصلے کی تحقیقات کی درخواست کی تھی۔

امریکی سیکریٹری خارجہ نے رپورٹ سے متعلق انٹرویو کے بجائے تحریری جواب جمع کرا دیا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکی سینیٹ نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کی مخالفت کردی

واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے سعودی عرب اور دیگر اتحادیوں کو 8 ارب ڈالر مالیت کے ہتھیاروں کی فروخت کی مخالفت کی تھی اور اسے روکنے سے متعلق قراردادیں منظور کی تھیں۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان قراردادوں کو مسترد کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024