• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

'کرینہ کپور امید سے ہیں'

شائع August 12, 2020
کرینہ کپور کے ہاں 2016 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
کرینہ کپور کے ہاں 2016 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

اگرچہ بولی وڈ 'بے بو' کرینہ کپور اور ان کے شوہر خود بھی شہرت رکھتے ہیں، تاہم ان کے بیٹے تیمور علی خان نے شہرت میں انہیں بھی پیچھے چھوڑ رکھا تھا۔

تاہم اب لگتا ہے کہ جلد ہی تیمور علی خان کی حکمرانی بھی ختم ہونے والی ہے، کیوں کہ سیف اور کرینہ کے ہاں ایک نئے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا میں گزشتہ چند ہفتوں سے چہ مگوئیاں تھیں کہ کرینہ کپور پھر سے اُمید سے ہیں، کیوں کہ انہیں کورونا وائرس کی وجہ سے بھارت میں نافذ لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی ڈھیلے لباس اور اضافی وزن کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سیف اور کرینہ شادی کے بندھن میں بندھ گئے

خبریں تھیں کہ کرینہ کپور حمل کے ابتدائی ہفتوں میں ہیں تاہم ایسی خبروں کو کرینہ کپور کے والد رندھیر کپور نے بھی افواہ قرار دیا تھا۔

اداکارہ کو ڈھیلے لباس میں دیکھے جانے کے بعد ان کے حمل سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوئی تھیں—فوٹو: پنک ولا
اداکارہ کو ڈھیلے لباس میں دیکھے جانے کے بعد ان کے حمل سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوئی تھیں—فوٹو: پنک ولا

کرینہ کپور کے امید سے ہونے کی خبریں ایسے وقت میں پھیلیں جب کہ وہ بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ساتھ آنے والی فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

فلم میں شوٹنگ کی مصروفیت کی وجہ سے چہ مگوئیاں تھیں کہ اداکارہ فی الحال حمل کی خبر کو خفیہ رکھیں گی تاہم تاہم اب کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اس بات کی تصدیق کردی کہ جلد ہی ان کے ہاں نئے فرد کی آمد متوقع ہے۔

بھارتی اخبار ڈی این اے انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان نے میڈیا کو جاری مختصر بیان میں تصدیق کی کہ تیمور خان بڑے بھائی بننے والے ہیں۔

اداکار جوڑے نے نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

تاہم دونوں نے بیان میں وضاحت نہیں کی کہ ان کے ہاں کب تک نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

جوڑے کو پہلے ایک بیٹا تیمور علی خان ہے—فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے کو پہلے ایک بیٹا تیمور علی خان ہے—فوٹو: انسٹاگرام

شوبز ویب سائٹ پنک ولا نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں نے میڈیا کو جاری کیے گئے مختصر بیان میں تصدیق کی کہ ان کے خاندان میں ایک نئے فرد کا اضافہ ہونے والا ہے۔

پنک ولا کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ کرینہ کپور اب جلد سے جلد عامر خان کے ساتھ فلم لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ مکمل کرنا چاہیں گی، کیوں کہ حمل کے بڑھتے دنوں کے ساتھ انہیں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: کرینہ اور سیف کے گھر بیٹے کی پیدائش

دلچسپ بات یہ ہے کہ کرینہ کپور نے 2019 کے آخر میں میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں واضح کیا تھا کہ انہیں اور سیف علی خان کو مزید بچوں کی ضرورت نہیں اور وہ تیمور علی خان کے ساتھ ہی خوش ہیں۔

اداکارہ نے انٹرویو میں واضح طور پر مزید بچوں کی خواہش سے انکار کیا تھا تاہم اب وہ امید سے ہیں اور انہوں نے نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ سیف علی خان نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 20 دسمبر 2016 کو پہلے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی۔

رپورٹس ہیں کہ کرینہ کپور کے ہاں آئندہ سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں دوسرے بچے کی پیدائش کا امکان ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024