• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: گلشن حدید میں کریکر حملے میں 5 افراد زخمی

شائع August 11, 2020
حملے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس افسر — فائل فوٹو
حملے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، پولیس افسر — فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں کریکر حملے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

گلشن حدید تھانے کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) اعظم بلوچ نے کہا کہ کریکر حملہ گلشن حدید کے فیز ون میں واقع مکی مدنی مارکیٹ میں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ حملے میں 5 افراد زخمی ہوئے، جبکہ حملے سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں دستی بم حملے میں لگ بھگ 40 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: کراچی: جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی میں دستی بم حملہ، 30 سے زائد افراد زخمی

ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ ریلی کے مخالف سمت کے روڈ پر مرکزی ٹرک کے قریب دھماکا ہوا۔

سینئر سپرنٹندنٹ پولیس (ایس ایس پی) شرقی ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ ریلی میں 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے آر جی ڈی ون گرینیڈ پھینکا اور فرار ہوگئے، جبکہ یہ پلانٹڈ بم دھماکا نہیں تھا۔

اسی روز کورنگی کے علاقے میں کریکر حملے کے دوسرے واقعے میں 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس نے کہا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کورنگی کے علاقے میں ناصر پمپ کے قریب ایک اسٹیٹ ایجنسی پر دیسی ساختہ دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: دستی بم حملے میں رینجرز کے سابق افسر جاں بحق

8 جولائی کو شہر قائد کے علاقے سچل میں نامعلوم ملزمان کے دستی بم حملے میں رینجرز کے سابق افسر جاں بحق ہوئے تھے۔

پولیس اور ریسکیو عہدیداران کے مطابق بیکری کے مالک مبینہ طور پر دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق ہوئے۔

ضلع شرقی کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ساجد عامر سدوزئی نے کہا کہ نامعلوم ملزمان نے بلال شاہ گوٹھ میں واقع بیکری میں دستی بم پھینکا۔

خیال رہے کہ کراچی میں گزشتہ چند ماہ سے ایک بار پھر فائرنگ اور دستی بم حملوں کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024