• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاک فوج کی اعلیٰ قیادت کی افغان مصالحتی عمل میں پیشرفت کی تعریف

شائع August 11, 2020
آرمی چیف نے افواج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، ترجمان — فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے افواج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا، ترجمان — فوٹو: بشکریہ آئی ایس پی آر

پاک فوج کی اعلیٰ قیادت نے افغان مصالحتی عمل میں پیش رفت کو سراہتے ہوئے جلد بین الافغان مذاکرات کے آغاز کی امید کا اظہار کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں 234ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

کانفرنس میں جیو اسٹرٹیجک اور قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی)، پاک ۔ افغان سرحد اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں افغان مصالحتی عمل پر پیش رفت کو سراہا گیا اور جلد بین الافغان مذاکرات کے آغاز کی امید کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغان امن عمل کے خلاف کام کرنے والی قوتوں سے تحفظ ضروری ہے، دفتر خارجہ

آرمی چیف نے افواج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کورونا وائرس اور ٹڈی دل کے خطرے سے نمٹنے میں سول انتظامیہ کی مدد کرنے پر ان کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کمانڈرز کو ہدایت کی کہ محرم میں سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام کی سیکیورٹی اور تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے اور ساتھ ہی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا بھی خیال رکھا جائے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ اور بلوچستان میں حالیہ سیلاب کی صورتحال پر افواج کے فوری ردعمل اور بالخصوص کراچی کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے کیے گئے بروقت اور موثر اقدامات کی تعریف کی۔

انہوں نے سیلاب کی موجودہ صورتحال کے دوران چوکس رہنے اور حفاظتی اقدامات پر زور دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024