• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

حنا الطاف نے شادی سے قبل آغا علی سے کیا وعدہ کیا تھا؟

شائع August 11, 2020
دونوں نے گزشتہ ہفتے پروگرام میں شرکت کی تھی—اسکرین شاٹ
دونوں نے گزشتہ ہفتے پروگرام میں شرکت کی تھی—اسکرین شاٹ

رواں برس مئی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف کو حال ہی میں مارننگ شو میں کہی گئی باتوں پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

آغا علی اور حنا الطاف کو گزشتہ ہفتے 3 اگست کو میزبان ندا یاسر کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں کہی گئی باتوں پر تنقید کا سامنا ہے۔

دونوں شادی کے بعد پہلی بار مارننگ شو میں شریک ہوئے تھے، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت اپنی نجی زندگی سے متعلق کھل کر باتیں کیں اور بتایا کہ دونوں کو کب ایک دوسرے سے پیار ہوا۔

پروگرام میں دونوں نے انکشاف کیا کہ دونوں کو 2019 کے ڈرامے 'دل گمشدہ' کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے سے محبت ہوئی اور پھر دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں آغا علی نے بتایا کہ انہیں حنا الطاف میک اپ کے بغیر اچھی لگتی ہیں جب کہ حنا الطاف کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے شوہر کی آنکھیں، بال اور آواز بہت پسند ہے۔

پروگرام کے دوران دونوں نے اعتراف کیا کہ شادی جلد سے جلد کرنے کا دونوں کا متفقہ فیصلہ تھا تاہم سب سے زیادہ جلدی آغا علی کی والدہ کو تھیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں آغا علی نے انکشاف کیا کہ حنا الطاف یومیہ، انہیں بچوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھیجتی ہیں اور شاید وہ اس عمل کے ذریعے انہیں کچھ پیغام دینا چاہتی ہیں۔

آغا علی اور حنا الطاف نے اعتراف کیا کہ بچوں کے ساتھ ہی خاندان مکمل ہوتا ہے۔

پروگرام کے دوران حنا الطاف نے انکشاف کیا کہ آغا علی نے شادی سے قبل انہیں کسی موٹی خاتون کی تصویر دکھائی اور کہا کہ اگر وہ ان جتنی موٹی ہوتیں تو وہ ان سے شادی نہیں کرتے۔

تاہم حنا الطاف کی بات کے دوران آغا علی نے مداخلت کی اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ نہیں بلکہ کچھ اور کہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار آغا علی اور حنا الطاف شریک حیات بن گئے

جس کے بعد آغا علی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی سے قبل حنا الطاف سے صرف ایک ہی وعدہ لیا تھا، جس پر اداکار نے ہنستے ہوئے اہلیہ کو کہا کہ وہ کیا وعدہ تھا، اب بتائیں۔

آغا علی کے کہنے پر حنا الطاف نے ہنستے ہوئے کہا کہ شادی سے قبل شوہر نے ان سے وعدہ لیا تھا کہ وہ کبھی موٹی نہیں ہوں گی۔

حنا الطاف نے ہنستے ہوئے بات جاری رکھی کہ اب جیسے ہی وہ کھانا کھا کر اٹھتی ہیں تو آغا علی آہستہ سے بولتے ہیں کہ انہوں نے صرف ایک ہی وعدہ لیا تھا۔

آغا علی نے بھی انکشاف کیا کہ حنا الطاف نے بھی ان سے ایسا ہی وعدہ لیا تھا کہ وہ بھی وزن نہیں بڑھائیں گے۔

دونوں کی جانب سے ہنستے ہوئے وزن پر بات کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد اداکار نے اہلیہ سے وزن نہ بڑھانے کے وعدے سے متعلق انسٹاگرام پوسٹ پر وضاحت بھی کی۔

مزید پڑھیں: حنا اور آغا کا ڈراما 'دل گمشدہ'

آغا علی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹس میں وضاحت کی کہ انہوں نے حنا الطاف سے غیر ضروری وزن نہ بڑھانے کا اس لیے کہا تھا کیوں کہ وہ ایک اداکارہ ہیں۔

آغا علی نے انکشاف کیا کہ کوئی بھی پروڈیوسر، ڈائریکٹر یا ڈراما لکھاری اضافی وزن والی ہیروئن کو پسند نہیں کرتا۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ حنا الطاف پہلے بھی موٹی تھیں، تاہم انہوں سخت محنت کرکے اپنا وزن کم کیا۔

آغا علی نےاپنی ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے اضافی وزن ہونے سے متعلق اعتراف کیا اور بتایا کہ جب ان کا وزن زیادہ ہوگیا تھا تو انہیں معاشرے کے لوگ نظر انداز کر رہے تھے۔

آغا علی نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیوی سے صرف اضافی وزن نہ بڑھانے کا وعدہ لیا تھا۔

دونوں نے مئی میں سادگی سے شادی کرکے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا—فوٹو: حنا الطاف انسٹاگرام
دونوں نے مئی میں سادگی سے شادی کرکے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا—فوٹو: حنا الطاف انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024