• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاک سوزوکی نے پک اپ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

شائع August 11, 2020
گاڑیوں کی قیمتوں میں 35 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا—فائل فوٹو: رائٹرز
گاڑیوں کی قیمتوں میں 35 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا—فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی: پاک سوزوکی موٹر کمپنی لیمٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) نے 10 اگست سے راوی اور بولان پک اپ گاڑیوں کی قیمتوں میں 35 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔

اس اضافے کے بعد بولان وی ایکس آئی ایم کی قیمت 11 لاکھ 34 ہزار، بولان کارگو کی 10 لاکھ 75 ہزار اور راوی ایس ٹی ڈی آئی ایم کی قیمت 10 لاکھ 34 ہزار ہوگئی

کمپنی کی جانب سے ڈیلر کو گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے سے آگاہ کرتے ہوئے اس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

انڈس موٹرز کی آمدن کم ہوگئی: انڈس موٹر کمپنی نے مالی سال 20 میں ٹیکس ادائیگی کے بعد 5 ارب 8 کروڑ روپے کا منافع ظاہر کیا جو گزشتہ برس کے مقابلے 63 فیصد کم ہے۔

کمپنی کے مطابق مالی سال 20 میں گاڑیوں کی خریداری ایک کھرب 58 ارب روپے سے 46 فیصد کمی کے بعد 84 ارب روپے تک رہ گئی کیوں کہ مالی سال 19 میں ٹویوٹا سی کے ڈی، سی بی یو کے 66 ہزار 211 یونٹس فروخت کیے گئے تھے جبکہ گزشتہ برس یہ تعداد 28 ہزار 837 تھی۔

اس کے علاوہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر نے فی حصص 7 روپے منافع دینے کا اعلان کیا تھا یعنی اس سال ایک گاڑی پر سالانہ 30 روپے کی ادائیگی کی گئی۔

ادھر مری پیٹرولیم نے فہیم حیدر کو نئے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا۔

فہیم حیدر نے لیفٹیننٹ (ر) اشفاق ندیم کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا جو ساڑھے 35 سال تک کمپنی کی سربراہی کرنے کے بعد 30 جولائی کو ریٹائر ہوگئے تھے جو 12 اگست سے اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔

دوسری جانب نیشنل بینک آف پاکستان نے ایشین بینکنگ اینڈ فنانس میگزین کا کارپوریٹ کلائینٹ انیشی ایٹو اور کارپوریٹ اینڈ انویسٹمنٹ بینکنگ ایوارڈ 2020 میں پاکستان کے لیے انیشی ایٹو ڈیل آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔


یہ خبر 11 اگست 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024