• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

آمنہ شیخ نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

شائع August 10, 2020
آمنہ شیخ نے دوسری شادی عمر فاروقی سے کی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
آمنہ شیخ نے دوسری شادی عمر فاروقی سے کی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

سپر ماڈل آمنہ شیخ نے گزشتہ روز اپنی دوسری شادی کی مبہم تصاویر شیئر کی تھیں۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر سفید لباس میں اپنے شریک حیات کے ساتھ کیپشن کے بغیر تصاویر شیئر کی تھیں، جس کے بعد شوبز شخصیات نے انہیں نئی زندگی کی مبارک باد پیش کی تھی۔

اداکارہ نے سب سے پہلے 8 اگست کو انسٹاگرام پر انگوٹھیوں کی تصویر شیئر کی تھی، جس کے بعد اگلے روز 9 اگست کو انہوں نے شریک حیات اور بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔

اداکارہ و ماڈل نے کیپشن کے بغیر تصاویر شیئر کرنے سمیت شادی سے متعلق قرآنی آیت اور انگریزی زبان کے ایک جملے کی پوسٹ بھی شیئر کی تھی تاہم ان تمام پوسٹس میں انہوں نے اپنی دوسری شادی کا ذکر نہیں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟

لیکن اداکارہ و ماڈل کی جانب سے شادی اور خاندان سے متعلق قرآنی آیت اور دیگر پوسٹس سمیت شریک حیات کے ساتھ تصاویر شیئر کیے جانے پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے اندازہ لگالیا تھا کہ آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

لیکن اب اداکارہ نے اپنی ایک اور قدرے مبہم پوسٹ میں دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے شریک حیات کا تعارف بھی کروایا۔

مزید پڑھیں: آمنہ شیخ نے نئی زندگی کا آغاز کردیا

آمنہ شیخ نے 10 اگست کو بھی اپنے شریک حیات کے ساتھ تصویر شیئر کی جب کہ دوسری پوسٹ میں انہوں نے شریک حیات کا نام بھی بتایا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکارہ نے نیک خواہشات اور دعائیں دینے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور ساتھ ہی بتایا کہ ان کے شوہر کا نام عمر فاروقی ہے۔

اداکارہ نے اپنے شریک حیات سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا تاہم مداحوں نے ان کی پوسٹس پر کمنٹس کیے جن سے معلوم ہوتا ہےکہ عمر فاروقی انٹرپرینیور اور ایجوکیشنل ٹیکنالوجی کمپنی کوڈڈ مائینڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) ہیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کوڈڈ مائینڈ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق عمر فاروقی کمپنی کے سی ای او سمیت بانی اور صدر بھی ہیں اور انہوں نے مذکورہ کمپنی 2017 میں بنائی، جو پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں خدمات پیش کرتی ہے۔

کوڈڈ مائینڈ ویب سائیٹ کے مطابق عمر فاروقی کی کمپنی پاکستان، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سعودی عرب، ملائیشیا، کینیڈا اور امریکا میں خدمات پیش کرتی ہے۔

کوڈڈ مائینڈ کمپنی یو اے ای سے کام کرتی ہے اور وہ ٹیکنالوجی کی مدد سے تعلیم میں خدمات پیش کرتی ہے۔

عمر فاروقی کو ان کی خدمات کی وجہ سے معروف اقتصادی امریکی جریدے فوربز نے گزشتہ برس افریقی ایڈیشن کے سرورق کی زینت بنایا تھا۔

عمر فاروقی اپنی کمپنی بنانے سے قبل مختلف امریکی و مشرق وسطیٰ کمپنیوں میں خدمات سر انجام دیتے رہے—اسکرین شاٹ فوربز
عمر فاروقی اپنی کمپنی بنانے سے قبل مختلف امریکی و مشرق وسطیٰ کمپنیوں میں خدمات سر انجام دیتے رہے—اسکرین شاٹ فوربز

تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ عمر فاروقی نے اپنی شادی سے متعلق اپنے ٹوئٹر اور فیس بک پر کوئی پوسٹ نہیں کی۔

خیال رہے کہ آمنہ شیخ نے پہلی شادی اداکار اور فلم ساز محب مرزا سے 2005 میں کی تھیں اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: محب مرزا نے آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کردی

بیٹی کی پیدائش کے بعد ہی محب مرزا اور آمنہ شیخ میں اختلافات کی خبریں سامنے آئیں اور کئی سال تک ان کے درمیان اختلافات کی چہ مگوئیاں ہوتی رہیں۔

طویل عرصے تک چہ مگوئیاں رہنے کے بعد اکتوبر 2019 میں محب مرزا نے ایک ٹی وی انٹرویو میں آمنہ شیخ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔

آمنہ شیخ  نے پہلی شادی محب مرزا سے کی تھی اور ان سے انہیں ایک بیٹی بھی ہے—فوٹو: آمنہ شیخ فیس بک
آمنہ شیخ نے پہلی شادی محب مرزا سے کی تھی اور ان سے انہیں ایک بیٹی بھی ہے—فوٹو: آمنہ شیخ فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024