• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دفتر کے ساتھی نے ’بلیک میل کر کے لڑکی کا ریپ‘ کردیا

شائع August 10, 2020
متاثرہ لڑکی نے ڈان کو بتایا کہ ملزم اس کا دفتر کا ساتھی تھا —فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
متاثرہ لڑکی نے ڈان کو بتایا کہ ملزم اس کا دفتر کا ساتھی تھا —فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

لیہ: غیر سرکاری تنظیم (این جی او) کے ساتھ کام کرنے والی لڑکی کو اس کے ساتھی نے مبینہ طور پر بلیک میل کرتے ہوئے اس کا ریپ کردیا، کروڑ لعل عیسن پولیس نے لڑکی کی شکایت پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔

ضلع بھکر کی تحصیل درگا خان کے چک نمبر 54-ایم ایل کی رہائشی لڑکی ایک این جی او میں کام کرتی تھی اور کروڑ شہر کے وارڈ 9 میں موجود دفتر کی بالائی منزل پر رہائش پذیر تھی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ لڑکی نے ڈان کو بتایا کہ ملزم اس کا دفتر کا ساتھی تھا جس کے ساتھ تعلقات ہونے کے بعد اس نے کچھ نجی تصاویر اور ویڈیوز بنالی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں 'ڈکیتی' کے دوران لڑکی کا 'ریپ'

بعدازاں ملزم نے ان تصاویر اور ویڈیوز کو ریلیز کرنے کی دھمکی دے کر اسے متعدد مرتبہ ریپ کا نشانہ بنایا۔

وقوعہ کی رات جب لڑکی سو رہی تھی تو ملزم اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ اس کے کمرے میں آیا۔

ملزم کے ساتھی نے لڑکی پر بندوق تانی اور ملزم نے اس کا ریپ کیا بعد ازاں دونوں ملزمان اسے اپنے ہمراہ لے جانے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔

چنانچہ لڑکی کی چیخ پکار سن کر پڑوسی موقع پر پہنچ گئے اور مبینہ اغوا کو ناکام بنا دیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: نوجوان خاتون کا ’اغوا کے بعد ریپ‘

لڑکی کی شکایت پر پولیس نے پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 اور 292 کے تحت 2 ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

اس ضمن میں تفتیشی افسر کامران اظہر نے ڈان کو بتایا کہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں ریپ کی تصدیق ہوگئی ہے دونوں ملزمان مفرور ہیں تاہم انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

قبل ازیں پنجاب کی تحصیل ڈسکہ کے گاؤں کوٹ انی سنگھ میں 3 مشتبہ افراد نے ایک 14 سال لڑکی کا گینگ ریپ کیا اور لڑکی کے رونے کی آواز سن کر راہگیروں کے جمع ہونے پر ملزمان فرار ہوگئے۔

بعد ازاں لڑکی کو تشویش ناک حالت میں ڈسکہ سول ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

اس سے چند روز قبل پسرور تحصیل کے گاؤں بٹر ڈوگراں چننڈا میں دو افراد نے 8 سالہ بچی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا جو دورانِ علاج ہسپتال میں دم توڑ گئی۔

بچی گھر کے سامنے کھیل رہی تھی کہ اسی گاؤں کے رہائشی دو مشتبہ افراد نے اسے جوس میں کچھ نشہ آور شے ملا کر دی اور ایک ویران عمارت میں لے گئے۔

لاہور میں ملت پارک پولیس اسٹیشن کی حدود میں ٹک ٹاک پر بننے والے دوست نے ساتھی کے ساتھ مل کر لڑکی کو بندوق کے زور پر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا اور سنسان جگہ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

جولائی کے اوائل میں ہی لاہور کے علاقے گجر پورہ میں ایک لڑکی کو ڈکیتوں نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد 4 ملزمان میں سے 3 کو پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024