• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
Live Covid 2019

بھارت میں کورونا وائرس سے تقریباً 2 ہزار ڈاکٹرز انتقال کرگئے

شائع August 9, 2020

انڈین میدیکل ایسوسی ایشن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کھلے خط میں ڈاکٹروں کے تحفظ کے لیے اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کووڈ-19 سے 196 ڈاکٹر ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارت کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 64 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق بھارت میں کووڈ-19 کے کیسزکی مجموعی تعداد 21 لاکھ 53 ہزار 10 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 6 لاکھ 28 ہزار 747 متاثرین زیرعلاج ہیں۔

بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 861 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 43 ہزار 379 ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024