تیسرا ایشز ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 527 رنز، انگلینڈ مشکل میں
مانچسٹر: آسٹریلیا نے تیسرے ایشز ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی اننگ میں 527 بنالیے ہیں جبکہ انگلینڈ کی اننگ میں اسے دو کامیابی بھی مل گئی ہیں جسکے بعد اسکی پوزیشن نہایت مستحکم نظر آٓتی ہے۔
دن کے اختتام پر انگلش ٹیم کا اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 52 زنز تھا۔ انگلش کپتان السٹر کک 36 جبکہ جوناتھن ٹراٹ دو رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل انگلش بلے باز جو روٹ 8 جبکہ آل راؤنڈر ٹم بریسنن ایک رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
ایشز میں دو میچ ہارنے کے بعد ماہرین کا خیال تھا کہ آسٹریلوی ٹیم دباؤ میں ہوگی تاہم کپتان مائیکل کلارک کی بلے بازی سے ایسا کچھ ظاہر نہیں ہوا۔
انہوں نے اپنی ٹیم کے مجموعی اسکور میں 187 رنز کا اضافہ کیا اور اپنی اننگ کے دوران متعدد دلکش اسٹروکس کھیلے اور 23 مرتبہ بال کو باؤنڈری کے پار لگایا۔ گزشتہ روز کھیل کے اختتام پر ان کا اسکور 125 رنز تھا جبکہ آج انہوں نے اپنے رنز تیزی کے ساتھ اسکور کیے۔
چائے کے وقفے پر جب کپتان نے ڈیکلیریشن کا اعلان کیا تو اس انکے خطرناک ارادوں کا اندازہ لگایا جاسکتا تھا۔ انکے باؤلروں نے بھی انکے اس فیصلے کو درست ثابت کیا اور نپی تلی باؤلنگ کی۔
اس سے قبل آسٹریلیا کے دیگر بلے بازوں نے بھی انگلش باؤلروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا۔
آسٹریلوی اننگ کے دوران کل ملاکر پانچ بلے بازوں نے نصف سنچری کا ہدف کراس کیا جن میں کلارک (187)، کرس راجرز (84)، اسٹویفن اسمتھ (89)، بریڈ ہیڈن (65) اور مچل اسٹارک (66) شامل تھے۔
گو کہ گریم سوان انگلینڈ کی جانب سے پانچ وکٹ لینے میں کامیاب رہے تاہم اس کے لیے انہوں نے 159 رنز بھی دیے۔
دیگر باؤلروں اسٹورٹ براڈ اور ٹم بریسنن کامیاب رہے جنہوں نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کے دوران ایک موقع ایسا آیا جب کپتان کلارک نے بریسنن کو لگاتار تین چوکے مارے اور اپنے 150 رنز مکمل کیے۔
خیال رہے کہ اس بار کے ایشز کے دوران یہ کسی بھی آسٹریلوی بلے باز کی پہلے سنچری تھی جبکہ آسٹریلوی بیٹنگ لائن اپ شدید کا شکار تھی۔
یاد رہے کہ پانچ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو 0-2 کی برتری حاصل ہے جہاں اس نے اس سے قبل ناٹنگھم اور لارڈز میں ہونے والے دونوں ٹیسٹ میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔
خسارے سے دوچار آسٹریلیا کو سیریز بچانے کی لیے لازمی طور پر اس میچ میں فتح درکار ہے یا اسے کم از کم اس میچ کو ڈرا کرنا ہو گا۔
دوسری جانب اگر انگلینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے تو وہ 1981 کے بعد لگاتار تیسری ایشز سیریز جیتنے والی پہلی انگلش ٹیم بن جائے گی۔












لائیو ٹی وی