• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بھارت: کورونا کے مرکز میں آتشزدگی سے 11 افراد ہلاک

شائع August 9, 2020
بھارت میں حالیہ عرصے میں کورونا وائرس کے لیے علاج کی سہولت میں آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
بھارت میں حالیہ عرصے میں کورونا وائرس کے لیے علاج کی سہولت میں آتشزدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں کورونا وائرس کے علاج کے مرکز میں ہونے والی آتشزدگی کے باعث 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق سینئر پولیس افسر سرینی رسولو نے بتایا کہ بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وجے وادا کے ہوٹل سوارنہ پیلس میں صبح پانچ بجے آگ لگی اور علی الصبح آگ لگنے کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھی۔

مزید پڑھیں: بھارت کی کورونا وائرس کو مذہب سے جوڑنے کی کوشش ناکام ہوگئی، پاک فوج

انہوں نے بتایا کہ ریسکیو ٹیموں نے کثیر منزلہ عمارت میں سے لوگوں کو نکالنا شروع کیا اور کم از کم 22 افراد کو ہسپتال سے منتقل کیا گیا۔

پولیس کا افسر کا کہنا تھا کہ آگ پر جلد قابو پا لیا گیا تھا لیکن ابھی تک دھواں بلند ہو رہا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ ممکنہ طور پر الیکٹریکل شارٹ سرکٹ ہو سکتا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے تعزیت کی اور زخمیوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: کوچنگ سینٹر میں آگ لگنے سے 19 طلبہ ہلاک

یہ رواں ماہ کے دوران بھارت میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے قائم کی گئی کسی بھی سہولت میں آتشزدگی کا دوسرا واقعہ ہے۔

جمعرات کو بھارتی ریاست گجرات کے دارالحکومت احمدآباد میں کورونا کی نجی سہولت کے آئی سی یو یونٹ میں آتزشدگی سے 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024