• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ابھیشیک بچن بھی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب

شائع August 9, 2020
ابھیشیک بچن میں 11 جولائی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ابھیشیک بچن میں 11 جولائی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، ان کی بہو ایشوریا رائے اور پوتی ارادھیا میں گزشتہ ماہ 11 جولائی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔

کورونا کی تشخیص ہونے پر امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا جب کہ ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی نے ابتدائی طور پر خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا تھا۔

بعد ازاں طبیعت خراب ہونے پر ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی کو بھی ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

دوران علاج امیتابھ بچن کے حوالے سے مختلف خبریں وائرل رہیں کہ ان کی طبیعت انتہائی خراب ہوچکی ہے تاہم وہ وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے اپنی صحت سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے رہے اور اپنے حوالے سے تمام خبروں کو افواہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن میں کووڈ 19 کی تشخیص، ہسپتال منتقل

کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد سب سے پہلے ایشوریا رائے اور ان کی بیٹی نے بیماری کو گزشتہ ماہ 27 جولائی کو ہی شکست دی تھی۔

کورونا ہونے پر ابھیشیک اور امیتابھ بچن کو 11 جولائی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا—فائل فوٹو: رائٹرز
کورونا ہونے پر ابھیشیک اور امیتابھ بچن کو 11 جولائی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا—فائل فوٹو: رائٹرز

دونوں ماں اور بیٹی کے دوسرے ٹیسٹ منفی آئے تھے، جس کے بعد انہیں 27 جولائی کو ہی ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

ایشوریا رائے کے بعد امیتابھ بچن بھی رواں ماہ 3 اگست کو کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے اور انہیں بھی ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سسر اور شوہر کے بعد ایشوریا رائے بھی کورونا کا شکار

اور اب ابھیشیک بچن بھی کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے اور انہیں بھی ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ایشوریا اور ان کی بیٹی میں بھی 12 جولائی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز
ایشوریا اور ان کی بیٹی میں بھی 12 جولائی کو کورونا کی تشخیص ہوئی تھی—فائل فوٹو: رائٹرز

امیتابھ بچن نے 8 اگست کو بیٹے کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ ان ابھیشیک بچن کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

ابھیشیک بچن نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنا ڈسچارج کارڈ شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ابھیشیک بچن تقریبا ایک ماہ تک ہسپتال میں رہے، انہیں 11 جولائی کو کورونا کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا اور 8 اگست کو انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

ابھیشیک بچن نے دعائیں کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرنے سمیت ساتھ ہی ہسپتال کے عملے کا بھی شکریہ ادا کیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024