• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اندرون ملک فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ

شائع August 6, 2020
کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اندرون ملک پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی — فائل فوٹو: اے ایف پی
کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے اندرون ملک پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی — فائل فوٹو: اے ایف پی

کراچی: وفاقی حکومت کی ہدایت پر اندرون ملک پروازوں کا آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سول ایویشن اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا ہے جس کے تحت خصوصی طیاروں کو بھی تمام ایئرپورٹس پر آپریٹ کرنے کی اجازت ہو گی۔

مزید پڑھیں: حکومت نے فلائٹ آپریشن کی بندش میں 21 اپریل تک توسیع کردی

نوٹم کے مطابق تمام خصوصی اور شیڈول پروازوں کو حکومتی ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا لازم ہو گا۔

ملک بھر میں فلائٹ آپریشن بحال کر دیے گئے ہیں البتہ تربت، پنجگور دلبدین، ژوب، پسنی، موہن جودڑو، نواب شاہ اور بہاولپور ایئر پورٹ تاحال بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن نے 25 مارچ کو کورونا وائرس کے پیش نظر اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا تھا۔

حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ تمام ایئرلائن آپریٹرز سے مشاورت کے بعد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن آج رات سے بحال

ملک بھر میں وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے باعث اندرون و بیرون ملک پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی تھی تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

البتہ ماہ مئی کے اختتام پر محدود پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت دیتے ہوئے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا تھا لیکن اندرون ملک پروازوں پر پابند برقرار رہی تھی۔

تاہم اب کیسز کی تعداد میں تیزی سے کمی اور صحتیابی کا تناسب بڑھنے کے ساتھ ہی مختلف پابندیوں کے خاتمے کے ساتھ ہی فلائٹ آپریشن بھی بحال کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں 26 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تو سرکاری سطح پر مختلف اقدامات اٹھائے گئے اور سب سے پہلے تعلیمی اداروں کی بندش کی گئی تاکہ یہ وائرس طلبہ و اساتذہ میں نہ پھیل سکے، بعد ازاں مختلف پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہیں جزوی تو کہیں مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: برطانوی ایئرلائنز کا پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

اس لاک ڈاؤن باعث کاروباری مراکز، شاپنگ مالز، پارکس، تفریحی مقامات، انٹرسٹی بسز، مسافر ٹرینیں، غیر ضروری باہر نکلنے سمیت مختلف پابندیاں عائد کی گئیں۔

تاہم اس کے باوجود ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور رواں ماہ کے آغاز سے اس میں تیزی دیکھی گئی ہے۔

اگرچہ اس وائرس کا پہلا کیس بیرون ملک سے آیا پاکستانی شہری تھا تاہم اب یہ مقامی طور پر ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہورہا ہے اور ملک میں مجموعی کیسز میں بڑی تعداد ایسے متاثرین کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024