• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

پاکستان میں کورونا وائرس بے اثر ہونے لگا، فعال کیسز 20 ہزار تک رہ گئے

شائع August 6, 2020 اپ ڈیٹ September 9, 2020
ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد 90 فیصد تک پہنچ چکی ہے—فائل فوٹو: اے پی
ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد 90 فیصد تک پہنچ چکی ہے—فائل فوٹو: اے پی

پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال ہر گرزتے دن کے ساتھ بہتری کی جانب گامزن ہے اور ملک میں 90 فیصد مریضوں کے صحتیاب ہونے سے فعال کیسز کی تعداد 20 ہزار تک رہ گئے۔

ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 322 ہے جس میں سے 2 لاکھ 56 ہزار 58 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 6 ہزار 44 لقمہ اجل بنے ہیں۔

آج (6 اگست) کو ملک میں کورونا کی وبا نے مزید 781 افراد کو متاثر کیا جبکہ 14 افراد کی جان لے لی، تاہم ایک ہزار 772 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔

اس عالمی وبا کا آغاز گزشتہ برس کے آخر میں چین کے شہر ووہان کی ایک سی فوڈ مارکیٹ سے ہوا تھا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

وبا نے نہ صرف پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا بلکہ دنیا کی صورتحال، لوگوں کا رہن سہن، معاشی معاملات اور یوں کہیں کہ سب کچھ بدل کر رکھ دیا۔

اگر خطے کی بات کریں تو پاکستان میں یہ وبا دیگر پڑوسی ممالک کے مقابلے میں دیر سے آئی اور یہاں فروری کے آخر میں پہلا کیس رپورٹ ہوا جبکہ یہاں اس وائرس سے بہتری کی جانب جانے کی صورتحال بھی دیگر ممالک سے بہتر ہے۔

رواں ماہ کی بات کی جائے تو ابتدا کے 5 روز میں عید گزرنے کے باوجود کیسز کی صورتحال میں گزشتہ ریکارڈ کے مقابلے بہتر ہے۔

آج (6 اگست) کو ملک میں نئے کیسز اور اموات کے بعد صورتحال کچھ اس طرح رہی۔

سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 386 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 759 ہوگئی۔

علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ کورونا سے مزید 5 متاثرین جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاک شدگان کی تعداد 2 ہزار 250 ہوگئی۔

پنجاب

آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کورونا وائرس مزید 276 افراد کو متاثر اور 5 افراد کی جان لے لیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے لیے قائم پورٹل کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 276 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور یوں مجموعی کیسز کی تعداد 93 ہزار 847 ہوگئی۔

اس کے علاوہ 5 افراد بھی 24 گھنٹوں میں انتقال کرگئے جس سے مجموعی اموات 2 ہزار 162 تک جاپہنچیں۔

اسلام آباد

کورونا وبا نے اسلام آباد میں مزید 19 افراد کو متاثر کیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آنے والے نئے مریضوں کی تعداد 19 تھی، جس سے مجموعی کیسز 15 ہزار 141 تک پہنچ گئے۔

خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 73 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 34 ہزار 432 ہوگئی۔

صوبے میں وبا سے متاثرہ مزید 4 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے بعد خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد 1219 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان

ملک میں کم متاثر علاقوں میں سے ایک گلگت بلتستان میں مزید 16 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اعداد و شمار پر نظر دوڑائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سامنے آںے والے ان 16 نئے مریضوں کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 2 ہزار 234 تک پہنچ گئی۔

آزاد کشمیر

آزاد کشمیر جو اب تک اس وائرس سے سب سے کم متاثر ہوا ہے وہاں نئے کیسز میں 11 کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق 16 نئے کیسز کے سامنے آںے کے بعد وہاں اب تک کے مجموعی کیسز 2 ہزار 116 تک پہنچ گئی۔

صحتیاب افراد

ملک میں نئے کیسز کے سامنے آنے کے باوجود صحتیاب افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 1 ہزار 772 مریض صحتیاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 56 ہزار 58 ہوگئی جو مجموعی کیسز کا 90 فیصد ہے۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 282322

اموات: 6044

صحتیاب: 256058

فعال کیسز: 20220

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں کیسز ایک لاکھ 22 ہزار759 ہیں جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 93 ہزار 847 کیسز تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 34 ہزار 432 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 793 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 141 ، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 116 اور گلگت بلتستان میں 2 ہزار 234 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:

سندھ: 2250

پنجاب: 2162

خیبرپختونخوا: 1219

بلوچستان: 136

اسلام آباد: 167

گلگت بلتستان: 55

آزاد کشمیر: 55


پاکستان میں کورونا وائرس کیسز اور اموات

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک 2 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ اموات 6 ہزار سے زائد ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز اور اموات سامنے آئیں؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024