• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جڑواں ریسلر بہنوں نکی اور بری بیلا کے ہاں بچوں کی پیدائش

شائع August 6, 2020
دونوں بہنوں نے 2019 میں ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی
دونوں بہنوں نے 2019 میں ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ لی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمینٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) سے 2019 میں ریٹائرڈ ہونے والی امریکی جڑواں ریسلر بہنں 36 سالہ نکی اور بری بیلا نے رواں برس جنوری میں تصدیق کی تھی کہ دونوں حمل سے ہیں۔

دونوں بہنوں نے پیپلز میگزین کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ دونوں امید سے ہیں اور جلد ہی دونوں کے بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

اس وقت دونوں بہنوں نے جلد ہی بچوں کی پیدائش کا امکان ظاہر کیا تھا مگر حمل کی تصدیق کے 6 ماہ بعد تین دن قبل دونوں بہنوں کے ہاں تقریبا بیک وقت بچوں کی پیدائش ہوگئی۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ دونوں جڑواں بہنوں کے ہاں یکم اور دوئم اگست کو بچوں کی پیدائش ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب سے پہلے بری بیلا نے یکم اگست کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بچے کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

بری بیلا نے 2014 میں ریسلر ڈینیئل برین سے شادی کی اور انہیں پہلی بھی ایک بیٹی ہے اور اب ان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جڑواں ریسلر بہنیں نکی اور بری بیلا ایک ساتھ حاملہ

بری بیلا کے ہاں یکم اگست کو بیٹے کی پیدائش کے بعد دو اگست کو نکی بیلا نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش سے متعلق مداحوں کو بتایا۔

نکی بیلا نے بھی بچے کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ان کے ہاں بھی بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

دونوں جڑواں بہنوں کی خواہش تھی کہ جس طرح وہ خود جڑواں ہیں اسی طرح ان کے ہاں بیک وقت جڑواں بچے ہی پیدا ہوں، لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔

دونوں بہنوں کے ہاں ایک دن کے وقفے سے ایک ایک بچے کی پیدائش ہوئی اور دونوں کے ہاں بچوں کی پیدائش پر مختلف شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ بری اور نکی بیلا نے 2007 میں ریسلنگ کیریئر کا آغاز کیا اور دونوں ایک ساتھ ریسلنگ رنگ میں اتری تھیں۔

مزید پڑھیں: نکی بیلا کا ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

دونوں بہنوں کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا اور دونوں نے کئی ریسلنگ ایونٹ اپنے نام کیے۔

ریسلنگ رنگ میں دونوں انتہائی بولڈ انداز میں اپنی حریف خواتین کو چت کرتی دکھائی دیتی تھیں جب کہ بولڈ انداز کی وجہ سے انہیں میڈیا میں بھی کافی شہرت ملی۔

دونوں بہنوں نے 2019 میں ریٹائرمنٹ لی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی
دونوں بہنوں نے 2019 میں ریٹائرمنٹ لی تھی—فائل فوٹو: اے ایف پی

بری اور نکی بیلا نے نہ صرف ریسلنگ رنگ میں خود کو منوایا بلکہ انہوں نے ٹی وی اور فلموں میں بھی کام کیا جب کہ فیشن کی دنیا میں بھی انہوں نے اپنا نام بنایا۔

دونوں نے 2019 میں ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تاہم اس سے قبل ہی انہوں نے ’ٹوئن بیلا‘ نامی اپنا یوٹیوب شو شروع کیا جب کہ دونوں نے ’بیلاز پوڈ کاسٹ‘ نامی ایک اور شو بھی شروع کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگیا۔

دونوں بہنوں نے جہاں ریسلنگ ایوارڈز اپنے نام کیے وہیں انہوں نے فلم اور فیشن کی دنیا میں بھی ایوارڈز حاصل کیے اور انہیں کافی شہرت حاصل رہی۔

دونوں بہنیں اپنے بولڈ انداز سمیت اپنے معاشقوں کی وجہ سے بھی شہرت میں رہیں، ماضی میں نکی بیلا کے تعلقات ریسلر اور اداکار جان سینا سے تھے جب کہ ان کی بہن بری بیلا کے بھی پہلے چند افراد سے تعلقات رہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024