راولپنڈی میں کورونا وائرس کے مزید کم کیسز رپورٹ ہوئے
راولپنڈی میں بدھ کے روز دو افراد میں کورونا وائرس کا مثبت تجربہ ہوا جبکہ 18 افراد کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا اور وائرس سے کسی کی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد اب 6 ہزار 543 ہوگئی ہے جبکہ 276 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 6 ہزار 105 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔